Advertisement
پاکستان

عمران خان کا اپنا کیس خود لڑنے کا فیصلہ

نیب ترامیم کیس میں سپریم کورٹ کے بلانے پر چیئرمین پی ٹی آئی عدالت میں پیش ہوں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Nov 7th 2023, 7:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان کا اپنا کیس خود لڑنے کا فیصلہ

عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کے خط کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے خود عدالت میں پیش ہونے کا کہا ہے۔ 

عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ نواز شریف ہمیشہ ایمپائر کو ساتھ ملا کر کھیلتے ہیں۔ اس بار نواز شریف کی کوشش ہے کہ ہماری پوری ٹیم کو کھیلنے نہ دیا جائے، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ ہم الیکشن کمیشن سپریم کورٹ سمیت متعلقہ ادراوں سے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اگر آزاد اور منصفانہ الیکشن کروانے ہیں تو پاکستان تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے جس کی اس وقت ملک میں 70 فیصد پاپولیرٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی نے بڑھتی دہشت گردی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے،ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور پیغام دیا ہے کہ پوری قوم متحد ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کرے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج عمران خان کو سپریم کورٹ سے ایک لیٹر موصول ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ کیا وہ نیب کے کیس میں پیش ہونا چاہتے ہیں جس پر عمران خان نے سپریم کورٹ کے خط کے جواب میں نیب ترامیم کے سلسلے میں خود پیش ہونے کا کہا ہے۔ 

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں جو سائفر آیا تھا کیا 75 سالوں میں ایسا سائفر آیا ہے، کیا کبھی سکیورٹی کمیٹی یا کابینہ نے اس قسم کی بات کر امریکی سفیر کو ڈی ماش کرایا ہے، یہ آپ خود فیصلہ کریں کہ کون حق پر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  الیکشن شفاف نہ ہوئے تو قوم اور جمہوریت کے لئے نقصان دہ ہوں گے۔ سیکیورٹی کے مسائل کو سنجیدہ لینا چاہیے۔  ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے۔ لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے پر الیکشن متنازعہ ہوجائیں گے۔

یاد رہے کہ نیب ترامیم کیس کے سلسلے میں گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ نے عمران خان کے وکلاء کو حکم دیا تھا کہ عمران خان اگر عدالت میں پیش ہونا چاہیں تو انہیں بلایا جائے گا۔ جس کے بعد آج عمران خان نے اپنے وکلاء کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا کہہ دیا ہے۔ 

Advertisement
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 18 گھنٹے قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 3 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 3 دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 3 دن قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 17 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 3 دن قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 2 گھنٹے قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • ایک دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 دن قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • ایک دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 دن قبل
Advertisement