جی این این سوشل

تجارت

دالوں کی درآمدات میں تین ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.290 ارب ڈالر تھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دالوں کی درآمدات میں تین ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں دالوں کی درآمدات پر193.61 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.66 فیصدزیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دالوں کی درآمدات پر192.33 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا، ستمبرمیں دالوں کی درآمدات کاحجم 55.06 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواگست میں 73.29 ملین ڈالراورگزشتہ سال ستمبرمیں 60.87 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں دالوں کی درآمدات پر748.045 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

واضح رہے کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اشیائے خوراک کی درآمدات کامجموعی حجم 1.696 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.290 ارب ڈالر تھا۔

دنیا

شراب پالیسی کیس میں نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

 بھارت کی سپریم کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی گرفتار کو بلا جواز قرار دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شراب پالیسی کیس میں نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

 بھارت کی سپریم کورٹ نے شراب پالیسی کیس میں نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی ضمانت منظور کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے شراب پالیسی کیس میں تحقیقاتی ایجنسی سی بی آئی کی جانب سے عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی گرفتار کو بلا جواز قرار دیا اور انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ اروند کجریوال کو 6 ماہ بعد قید سے رہائی ملنے کی امید ہے۔ عدالت سے ضمانت ملنے کے باوجود وزیراعلیٰ اروند کجریوال لیفٹیننٹ گورنر کی اجازت کے بغیر نہ ہی اپنے دفتر جاسکتے ہیں اور نہ کسی سرکاری فائل پر دستخط کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ  اروند کجریوال کو شراب پالیسی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان کی ضمانت کی درخواست کئی بار مسترد کی گئی۔ البتہ اپریل میں ہونے والے بھارتی الیکشن کے دوران عدالت نے انہیں انتخابی مہم چلانے کے لیے کچھ دن کے لیے رہائی دی تھی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کار ساز حادثہ، ملزمہ نتاشہ کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد

ملزمہ نتاشہ پر آئس کے استعمال کے الزام کے پیشِ نظر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کار ساز حادثہ، ملزمہ نتاشہ کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد

کراچی میں کار ساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ کے خلاف منشیات استعمال کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، عدالت نے ملزمہ نتاشا کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

یاد رہے کہ 11 ستمبر بروز بدھ کو کراچی شرقی کی عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کار ساز حادثہ کیس کی ملزمہ کی منشیات کے استعمال کے مقدمے میں درخواستِ ضمانت پر سماعت کے بعد فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

سیشن عدالت نے کہا تھا کہ ملزمہ نتاشہ کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ 13 ستمبر کو سنایا جائے گا تاہم اب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہد علی میمن نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمہ نتاشہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

پولیس کے مطابق ملزمہ پر آئس کے استعمال کے الزام کے پیشِ نظر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔پولیس کی جانب سے ملزمہ کے خلاف دو مقدمات درج کئے گئے تھے۔ 

واضح رہے کہ 6 ستمبر کو کراچی کی مقامی عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی تھی۔

عدالت کی جانب سے ضمانت کا فیصلہ ملزمہ نتاشہ دانش اور جاں بحق ہونے والے دو افراد کے لواحقین کے درمیان معاہدہ ہونے کی خبروں کے بعد سامنے آیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کے ساتھ ہیں یا اپوزیشن کے جلد سامنے آ جائے گا ، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوئی ایسا سوال کرے جس میں کوئی لاجک بھی ہو۔میرا اپنا ایک اصولی موقف ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کے ساتھ ہیں یا اپوزیشن کے جلد سامنے آ جائے گا ، مولانا فضل الرحمان

اکستان جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ کھڑا ہوں یا اپوزیشن کے ساتھ جلد پتہ چل جائے گا۔
پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو چار دنوں کی بات ہے سب کو پتہ چل جائے گا کہ میں کہاں کھڑا ہوں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوئی ایسا سوال کرے جس میں کوئی لاجک بھی ہو۔میرا اپنا ایک اصولی موقف ہے، پارلیمنٹ کے اندر تفصیلی بات چیت کر چکا ہوں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll