جی این این سوشل

تجارت

آئی ایم ایف کا ٹیوب ویل صارفین کیلئے بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ

آئی ایم ایف مشن نے ٹیوب ویل سولرائزیشن سکیم کی تجویز بھی دے دی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئی ایم ایف کا ٹیوب ویل صارفین کیلئے بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ٹیوب ویل صارفین کیلئے بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

آئی ایم ایف مشن سے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں وزارت توانائی اور وزارت خزانہ کے حکام کی میٹنگ ہوئی جس دوران ٹیوب ویل سولرائزیشن سکیم کو رواں مالی سال شروع کرنے پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کے زرعی شعبے کے لیے سولرائزیشن کا نظام متعارف کروانے کا کہا ہے اور ٹیوب ویل صارفین کیلئے بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیوب ویل سولرائزیشن سکیم پر90 ارب روپے خرچ ہوں گے جس میں سے  30 ارب وفاق، 30 ارب صوبے اور 30 ارب ٹیوب ویل صارفین دیں گے۔

ذرائع کے مطابق سکیم پر عملدرآمد سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیوب ویلز صارفین کو بجلی کے استعمال کی مد میں سبسڈی نہ دینے کا بھی کہا گیا ہے۔ میٹنگ میں آئی ایم ایف کو بتایا گیا ہے کہ کاسٹ ریکورننگ ٹیرف بہتری کیلئے نیپرا سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس بروقت نوٹیفکیشن کررہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ڈسکوز، وزارت توانائی اور نیپرا کے درمیان تعاون اور فیصلوں پر جلد عملدرآمد کی ہدایت بھی کی ہے۔

پاکستان

وزارت خزانہ کا مہنگائی کے تناسب سے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن بڑھانے کا فیصلہ

پینشن میں اضافہ سالانہ مہنگائی کے 80 فیصد کے برابر کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزارت خزانہ کا  مہنگائی کے تناسب سے ریٹائرڈ ملازمین کی   پنشن بڑھانے کا فیصلہ

وزارت خزانہ نے مہنگائی کے تناسب سے پینشن بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، پینشن میں اضافہ سالانہ مہنگائی کے 80 فیصد کے برابر کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پینشن میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

وفاقی حکومت نے پے اینڈ پینشن کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے، سالانہ مہنگائی کے تناسب سے پینشن میں اضافہ ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

لیجنڈ اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے

لہری نے 1956 میں بننے والی فلم ’انوکھی‘ سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لیجنڈ اداکار  لہری کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے

پاکستان کے لیجنڈ اداکار سفیر اللہ عرف لہری کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے۔

اداکار لہری کا اصل نام سفیر اللہ صدیقی تھا۔ وہ 1929 میں پیدا ہوئے، انہوں نے فلمی سفر کا آغاز50 کی دہائی میں بلیک اینڈ وائٹ فلموں سے کیا، 1947 میں پاکستان آکر پہلی ملازمت اسٹینو ٹائپسٹ کی حیثیت سے کی۔

انہوں نے ریڈیو پر صداکاری کی، 1956 میں بننے والی فلم ’انوکھی‘ میں انہیں اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع ملا، اس وقت فلم انڈسٹری میں آصف جاہ، نذر، منوظریف اور یعقوب کا طوطی بولتا تھا۔

لہری نے ’’بیداری‘‘، ’’عندلیب‘‘، ’’کنیز‘‘، ’’آگ کا دریا‘‘، ’’دیور بھابھی‘‘، ’’دل لگی‘‘ اور ’’دل میرا دھڑکن تیری‘‘ کے علاوہ 200 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، لہری نے اپنے منفرد مزاحیہ انداز سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری اور خوب داد پائی۔

انہوں نے اپنے فن کے اظہار کے لئے سنجیدہ انداز میں مزاح کو موضوع بنایا، لہری پاکستان فلم انڈسٹری کے واحد مزاحیہ اداکار تھے جنہیں 12 مرتبہ نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔

1985 میں بنکاک میں دوران شوٹنگ فالج کے حملے کے بعد لہری مسلسل بیماریوں کا شکار رہےاور مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے لہری 13 ستمبر 2012 کو 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، ان کی بے مثال اداکاری نے ناظرین کے ذہنوں پر انمٹ نقوش چھوڑے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صد ر مملکت سے وزیر اعلی سندھ کی ملاقات

ملاقات میں سندھ کی مجموعی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صد ر مملکت سے وزیر اعلی سندھ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صوبائی وزیر سندھ سردار محمد بخش خان مہر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں سندھ کی مجموعی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت نے سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں سندھ کی سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll