جی این این سوشل

پاکستان

نگران وزیراعظم سے نمائندہ خصوصی مولانا طاہر اشرفی کی ملاقات

غزہ میں غاصب صہیونی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینوں پر جاری نسل کشی اور مظالم کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نگران وزیراعظم  سے نمائندہ خصوصی مولانا  طاہر اشرفی کی ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے بین المذاہب ہم آہنگی اور مشرقِ وسطی و اسلامی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے امور کیلئے نمائندہ خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں مشرق وسطی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں غزہ میں غاصب صہیونی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینوں پر جاری نسل کشی اور مظالم کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی گئی اور اتفاق کیا گیا کہ عالمی قوتوں کو فلسطینیوں پر جاری مظالم کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

انواز الحق کاکڑ اور مولانا طاہر اشرفی نے فلسطین باالخصوص غزہ کی صورتحال کے حوالے سے عنقریب منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) کے اجلاس کا خیر مقدم کیا۔

۔وزیرِ اعظم نے مولانا طاہر اشرفی کی بین المذاہب ہم آہنگی اور مشرق وسطی و اسلامی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح کیلئے کوششوں کو سراہا۔

پاکستان

حکومت کے ساتھ ہیں یا اپوزیشن کے جلد سامنے آ جائے گا ، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوئی ایسا سوال کرے جس میں کوئی لاجک بھی ہو۔میرا اپنا ایک اصولی موقف ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کے ساتھ ہیں یا اپوزیشن کے جلد سامنے آ جائے گا ، مولانا فضل الرحمان

اکستان جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ کھڑا ہوں یا اپوزیشن کے ساتھ جلد پتہ چل جائے گا۔
پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو چار دنوں کی بات ہے سب کو پتہ چل جائے گا کہ میں کہاں کھڑا ہوں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوئی ایسا سوال کرے جس میں کوئی لاجک بھی ہو۔میرا اپنا ایک اصولی موقف ہے، پارلیمنٹ کے اندر تفصیلی بات چیت کر چکا ہوں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزارت خزانہ کا مہنگائی کے تناسب سے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن بڑھانے کا فیصلہ

پینشن میں اضافہ سالانہ مہنگائی کے 80 فیصد کے برابر کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزارت خزانہ کا  مہنگائی کے تناسب سے ریٹائرڈ ملازمین کی   پنشن بڑھانے کا فیصلہ

وزارت خزانہ نے مہنگائی کے تناسب سے پینشن بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، پینشن میں اضافہ سالانہ مہنگائی کے 80 فیصد کے برابر کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پینشن میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

وفاقی حکومت نے پے اینڈ پینشن کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے، سالانہ مہنگائی کے تناسب سے پینشن میں اضافہ ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا کاملا ہیرس کے ساتھ دوبارہ صدارتی مباحثے سے انکار

ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور مباحثے کا چیلنج دیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈونلڈ ٹرمپ کا کاملا ہیرس کے ساتھ دوبارہ صدارتی مباحثے سے انکار

امریکی نائب صدراور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور مباحثے کا چیلنج دے دیا۔

شمالی کیرولائنا میں ریلی سے خطاب کے دوران کملاہیرس نے کہا امریکی ووٹرز چاہتے ہیں کہ ٹرمپ کے ساتھ ایک اور مباحثہ ہو۔ دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کملاہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثہ کرنے سے انکار کردیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ کملاہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثے میں حصہ نہیں لوں گا، ایک مباحثہ جون میں بائیڈن دوسرا کملاہیرس کے ساتھ ہوا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اب پانچ نومبر سے پہلے کوئی تیسرا مباحثہ نہیں ہوگا۔ ایریزونا میں ریلی سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا اگر وہ صدر منتخب ہو جاتے ہیں تو وہ اوور ٹائم تنخواہ پر ٹیکس ختم کر دیں گے، آپ کے اوور ٹائم کے اوقات ٹیکس فری ہوں گے۔

امریکی نائب صدر کاملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے پر اصرار کرتے ہوئے کہا کہ ووٹرز کا حق ہے کہ ہماری ایک اور بحث ہونی چاہیے۔

سی این این پولز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملا ہیرس کے مباحثے کو 6 کروڑ سے زائد افراد نے دیکھا۔ مباحثہ دیکھنے والے 63 فیصد افراد نے کاملا ہیرس کو فاتح قرار دیا اور محض 37 فیصد کی رائے میں ڈونلڈ ٹرمپ مباحثے میں کامیاب رہے.

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll