جی این این سوشل

پاکستان

غریب افراد کو صحت کی مکمل مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی، ڈاکٹرندیم جان

ہیلتھ انشورنس پروگرام میں جدت لا رہے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

غریب افراد کو صحت کی مکمل مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی،  ڈاکٹرندیم جان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: نگران وفاقی وزیربرائے قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا ہے کہ ہیلتھ کیئر میں ریفارمز متعارف کروا رہے ہیں، غریب افراد کو صحت کی مکمل مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نےپریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ وزارت صحت اور ذیلی اداروں کو ڈیجیٹیلائز کیا جا رہا ہے ،لائسنسنگ اور رجسٹریشن کا سسٹم بھی ڈیجیٹلائز کرنے جا رہے ہیں،ڈیجیٹیلائز ڈیٹا فوری طور پر وزارت کو صحت کے مسائل کی حقیقت بتا سکے گا ۔انہوں نے کہاکہ پمز اور پولی کلینک کا پہلا دورہ کیا تو مسائل کا اندازہ لگایا ، بہت سے مریض ہسپتالوں میں ایسے دیکھے جو پرائمری ہیلتھ کیئر کے ایشو تھے۔

انہوں نے کہاکہ ایسے افراد کہ جو سرمایہ رکھتے ہیں وہ صحت کے لیے معمولی فنڈ کریں، تمام شہریوں کی صحت کے مسائل کے حل کے لیے حکومت امداد لازمی کرے گی۔شہریوں کو صحت کی سہولیات سیکنڈری، ٹریژری لیول پر فراہم کی جائیں گی۔

ڈاکٹرندیم جان نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہت سی مثبت تبدیلیاں آئی ہیں، گزشتہ روز وزیراعظم نے ایک منصوبے کا افتتاح کیا،پمز میں پہلے وزٹ پر دیکھا انتہائی رش تھا،پمز مین ایم آئی آر مشینیں نہیں تھی جنریٹرز خراب تھے،پی پی سینیٹرز بیماریوں کی روک تھام کریں گے،ان سینٹرز میں تمام بنیادی سہولیات میسر ہوں گے،یہ سینٹرز پرائمری اور سیکنڈری لیول پر ہیلتھ کے لئے سہولیات مہیا کریں گے۔

 

پاکستان

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خیبرپختونخوا مسلم لیگ ن کے پارلیمانی وفد کی ملاقات

ملاقات میں وزیراعظم کو خیبر پختونخوا میں جاری مختلف شعبوں کے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خیبرپختونخوا  مسلم لیگ ن کے پارلیمانی وفد  کی  ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے خیبرپختونخوا سے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے خیبرپختونخوا سے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی جس میں رکن قومی اسمبلی سردار محمد یوسف اور اراکین خیبر پختونخوا اسمبلی سید قاسم علی شاہ اور سردار شاہ جہان یوسف شامل تھے۔

ملاقات میں وزیراعظم کو خیبر پختونخوا میں جاری مختلف شعبوں کے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ وفد نے خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی آر آر کے الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب ناکرنے والوں کو جرمانے عائد

پی آر اے نے الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب نا کرنے والوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی آر آر  کے   الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب ناکرنے والوں کو جرمانے عائد

پی آر آر نے الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب نا کرنے والوں کو بھاری جرمانے عائد کرنے کا عمل شروع کر دیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی آر اے نعمان یوسف کی ہدایت پر فائیو سٹار ہوٹلز کو جرمانے عائد کر دیے گئے ، تمام فائیو سٹار ہوٹلز کو ایک ایک لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے۔ 

جرمانہ عائد کرنے کے بعد تمام فائیو سٹار ہوٹلز کو سسٹم انسٹال کرنے کیلئے ایک ماہ کا وقت فراہم کیا گیا، مقرر کردہ وقت کے باوجود الیکٹرونک سسٹم کی تنصیب نا کرنے کی صورت میں دوگنا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ 

پی آر اے نے الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب نا کرنے والوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے ، متعدد بار یاد دہانی اور معلوماتی سیشنز منعقد کرنے کے باوجود سسٹم کی تنصیب نا کی گئ ۔

ریسٹورینٹس میں سسٹم کی تنصیب کے باوجود رسیدوں کا اجراء نا کرنے والوں کو بھی انتباہ جاری کی گئ ، 60 لاکھ سالانہ یا زائد آمدن والے ریسٹورنٹس کو الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کروانا لازمی قرار دیا گیا تھا۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

چین کے وزیراعظم لی کیانگ سعودی عرب کے دورے کے بعد متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

متحدہ عرب امارات کی خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزیراعظم کی ابوظبی میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النیہان سے ملاقات ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین کے وزیراعظم لی کیانگ سعودی عرب کے دورے کے بعد متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

چین کے وزیراعظم لی کیانگ دورۂ سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ گئے۔

متحدہ عرب امارات کی خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزیراعظم کی ابوظبی میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النیہان سے ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی اسٹریٹیجک شراکت داری پر تبادلہ خیال ہوا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے چینی وزیر اعظم نے سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ سعودی چین جوائنٹ کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی سربراہی کی تھی ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll