Advertisement
پاکستان

غزہ کی عوام کے لیے پاکستان سے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ

امدادی سامان کی روانگی کے موقع پرنگران وزیر خارجہ ، فلسطینی سفیر احمد جواد ربیع، اور این ڈی ایم اے کے سینئر حکام بھی موجود تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Nov 7th 2023, 9:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
غزہ کی عوام کے لیے پاکستان سے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے غزہ کے عوام کے لیے پاکستان سے امدادی سامان کی دوسری کھیپ لے جانے والی خصوصی پرواز کو منگل کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر ہونے والی تقریب میں اسلام آباد میں فلسطینی سفیر احمد جواد ربیع، وزارت خارجہ اور این ڈی ایم اے کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور اسرائیل کی جانب سے غزہ میں محصور خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ، غیر متناسب اور اندھا دھند استعمال کی مذمت کی۔

وزیر خارجہ نے اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے انصاف اور انسانیت کے اصولوں کو برقرار رکھنے اور غزہ کے لوگوں کو انسانی امداد کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنے پر زور دیا۔

کھیپ میں حفظان صحت کی کٹس، ادویات اور فوڈ پیکجز شامل ہیں۔غزہ کے عوام کے لئے پاکستان سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ 19 اکتوبر 2023 کو بھیجی گئی تھی۔

Advertisement
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • a day ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 3 days ago
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 2 days ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • a day ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 2 days ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 3 days ago
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 3 days ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 2 days ago
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 2 days ago
Advertisement