جی این این سوشل

علاقائی

پنجاب حکومت کا اسموگ کے پیش نظراسکولوں میں جمعہ اور ہفتہ کو چھٹی کااعلان

جمعہ اور ہفتے کو تمام تعلیمی ادارے بند رہے گے، پنجاب حکومت

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب حکومت  کا اسموگ کے پیش نظراسکولوں میں جمعہ اور ہفتہ کو چھٹی کااعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پنجاب حکومت نے جمعہ اور ہفتہ کو اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ 

نگران پنجاب کابینہ نے اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر میں جمعہ اور ہفتہ کو اسکولوں میں  تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ 

یاد رہے کہ 9 نومبر بروز جمعرات کو اقبال ڈے کے حوالے سے پہلے ہی چھٹی کا نوٹی فکیشن جاری کیا جاچکا ہے۔

جس کے بعد اب پنجاب کابینہ نے 10 اور 11 نومبر بروز جمعہ اور ہفتہ بھی عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ 

 

کھیل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا

پاکستان نے چین کو ایک کے مقابلے پانچ گول سے شکست دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان نے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا

پاکستان ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی.

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی پاکستان نے چین کو ایک کے مقابلے پانچ گول سے شکست دی۔

گرین شرٹس کی جانب سے احمد ندیم اور حنان شاہد نے 2، 2 جبکہ عبدالرحمان نے ایک گول سکور کیا، پاکستان نے دوسرے، تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں گول کیے۔

پاکستان ایونٹ میں ابھی تک ناقابل شکست ہے، گزشتہ میچ میں جاپان کو شکست دی جبکہ 2 میچ برابر رہے، گرین شرٹس کا اگلا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خیبرپختونخوا مسلم لیگ ن کے پارلیمانی وفد کی ملاقات

ملاقات میں وزیراعظم کو خیبر پختونخوا میں جاری مختلف شعبوں کے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خیبرپختونخوا  مسلم لیگ ن کے پارلیمانی وفد  کی  ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے خیبرپختونخوا سے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے خیبرپختونخوا سے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی جس میں رکن قومی اسمبلی سردار محمد یوسف اور اراکین خیبر پختونخوا اسمبلی سید قاسم علی شاہ اور سردار شاہ جہان یوسف شامل تھے۔

ملاقات میں وزیراعظم کو خیبر پختونخوا میں جاری مختلف شعبوں کے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ وفد نے خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کے ساتھ ہیں یا اپوزیشن کے جلد سامنے آ جائے گا ، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوئی ایسا سوال کرے جس میں کوئی لاجک بھی ہو۔میرا اپنا ایک اصولی موقف ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کے ساتھ ہیں یا اپوزیشن کے جلد سامنے آ جائے گا ، مولانا فضل الرحمان

اکستان جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ کھڑا ہوں یا اپوزیشن کے ساتھ جلد پتہ چل جائے گا۔
پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو چار دنوں کی بات ہے سب کو پتہ چل جائے گا کہ میں کہاں کھڑا ہوں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کوئی ایسا سوال کرے جس میں کوئی لاجک بھی ہو۔میرا اپنا ایک اصولی موقف ہے، پارلیمنٹ کے اندر تفصیلی بات چیت کر چکا ہوں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll