جی این این سوشل

پاکستان

9مئی انسداددہشت گردی کیس ،پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی درخواست ضمانت منظور

عدالت نے دو لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

9مئی انسداددہشت گردی کیس ،پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی درخواست ضمانت منظور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی درخواست ضمانت مںظور کرلی ہے۔

 انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی۔ 

عدالت نے صنم جاوید کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی۔ عدالت نے دو لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ یاد رہے کہ تھانہ سرور روڑ پولیس نے صنم جاوید کیخلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔

اے ٹی سی نے پہلے متعلقہ حکام کو صنم جاوید کو رہا کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے 9 مئی فسادات کیس میں ضمانت حاصل کر لی تھی۔ پولیس نے گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی کی متعدد خواتین کو اے ٹی سی کے حکم پر کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہونے کے فوراً بعد گرفتار کیا تھا۔

 

پاکستان

پی آر آر کے الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب ناکرنے والوں کو جرمانے عائد

پی آر اے نے الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب نا کرنے والوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی آر آر  کے   الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب ناکرنے والوں کو جرمانے عائد

پی آر آر نے الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب نا کرنے والوں کو بھاری جرمانے عائد کرنے کا عمل شروع کر دیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی آر اے نعمان یوسف کی ہدایت پر فائیو سٹار ہوٹلز کو جرمانے عائد کر دیے گئے ، تمام فائیو سٹار ہوٹلز کو ایک ایک لاکھ کے جرمانے عائد کیے گئے۔ 

جرمانہ عائد کرنے کے بعد تمام فائیو سٹار ہوٹلز کو سسٹم انسٹال کرنے کیلئے ایک ماہ کا وقت فراہم کیا گیا، مقرر کردہ وقت کے باوجود الیکٹرونک سسٹم کی تنصیب نا کرنے کی صورت میں دوگنا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ 

پی آر اے نے الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب نا کرنے والوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے ، متعدد بار یاد دہانی اور معلوماتی سیشنز منعقد کرنے کے باوجود سسٹم کی تنصیب نا کی گئ ۔

ریسٹورینٹس میں سسٹم کی تنصیب کے باوجود رسیدوں کا اجراء نا کرنے والوں کو بھی انتباہ جاری کی گئ ، 60 لاکھ سالانہ یا زائد آمدن والے ریسٹورنٹس کو الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کروانا لازمی قرار دیا گیا تھا۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان تحریک انصاف نے کل کااحتجاج مؤخر کر دیا

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے بہت طویل ملاقات ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان تحریک انصاف نے کل کااحتجاج مؤخر کر دیا

پاکستان تحریک انصاف نے کل کااحتجاج مؤخر کردیا اورلاہور میں 21تاریخ کو جلسہ ہر صورت کرنے کااعلان کیا ہے، سلمان اکرم راجہ کاکہناتھا کہ احتجاج مؤخر کرکے 21ستمبر کے جلسے پر توجہ دیں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے بہت طویل ملاقات ہوئی،بانی پی ٹی آئی کا قوم کیلئے ایک ہی پیغام ہے،بانی پی ٹی آئی کا قوم کو پیغام ہے کہ ملک میں کوئی قانون نہیں،ہم سب کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ہیں،ریاست ایک آئینی ترمیم پر دباؤ ڈالنے کیلئے لوگوں کی بیٹیوں کو اغواء کررہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہامستقبل اب عوام کے ہاتھ میں ہے،جس ملک میں قانون نہ ہو وہاں ترقی اور سرمایہ کاری نہیں ہو سکتی،ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ باہر نکل کر آواز بلند کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورسےافغان قونصل جنرل محب اللہ کی ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاور بار کونسل ایسوسی ایشنز کی تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ میرے لوگ شہید ہورہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورسےافغان قونصل جنرل محب اللہ  کی ملاقات

پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپورسےافغان قونصل جنرل محب اللہ سے ملاقات کی۔

پشاورمیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپورسےافغانستان کےقونصل جنرل محب اللہ  نےملاقات کی، سرکاری ذرائع  جت مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپورسےافغان قونصل جنرل محب اللہ  کی ہونے والی ملاقات میں افغان قونصل جنرل نےضلع خیبرمیں راستےکھولنےکی درخواست کی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپورکی جانب سے افغان قونصل جنرل کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

افغانستان کےقونصل جنرل محب اللہ کا ملاقات کے موقع پر کہنا تھا کہ راستوں کی بندش کی بدولت افغانستان کا فروٹ خراب ہورہا ہے،افغان طلبہ کےپاکستان کےتعلیمی اداروں میں داخلوں اورویزوں پربات چیت بھی کی گئی۔

یاد  رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاور بار کونسل ایسوسی ایشنز کی تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ میرے لوگ شہید ہورہے ہیں ۔ آپ اپنی پالیسی اپنے پاس رکھیں ۔ میں خود افغانستان سے بات کروں گا۔ میں چاپلوسی نہیں کرسکتا ۔ کسی کا نوکر یاغلام نہیں ۔ ادارے اپنی اصلاح کرلیں اسی میں سب کی بہتری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll