جی این این سوشل

دنیا

منگولیا میں شدید برف باری، 60 فیصد علاقہ برف سے ڈھک گیا

گزشتہ ہفتے برفانی طوفان کی وجہ سے 8 چرواہے مارے گئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

منگولیا میں شدید برف باری، 60 فیصد علاقہ برف سے ڈھک گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اولان باتور: منگولیا میں شدید برف باری کی وجہ سے 60 فیصد علاقہ برف سے ڈھک گیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق منگولیا کے ادارہ برائے قومی ایمرجنسی مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ اس سال ملک سخت سردی کا سامنا کرے گا۔

گزشتہ ہفتے برفانی طوفان کی وجہ سے 8 چرواہے مارے گئے۔ منگولیا میں موم سرما کا دورانیہ طویل ہونے کے علاوہ درجہ حرارت منفی 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتاہے ۔

کھیل

خالد محمود ڈائریکٹر پی سی بی اپنے عہدے سے دستبردار

خالد محمود نے 11 سال تک بطور بی سی بی ڈائریکٹر خدمات انجام دیں اور اب وہ جلال یونس اور نائمور رحمان کے بعد تیسرے ڈائریکٹر ہیں جنہوں نے حالیہ دنوں میں اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خالد محمود ڈائریکٹر  پی سی بی اپنے عہدے سے دستبردار

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ڈائریکٹر خالد محمود اپنے عہدے سے دستبردار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بی سی بی کے سی ای او نظام الدین چوہدری نے خالد محمود نے بھی  کی دستبرداری کی تصدیق کردی۔

خالد محمود نے 11 سال تک بطور بی سی بی ڈائریکٹر خدمات انجام دیں اور اب وہ جلال یونس اور نائمور رحمان کے بعد تیسرے ڈائریکٹر ہیں جنہوں نے حالیہ دنوں میں اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے ۔ 

سابق بنگلادیشی کپتان خالد محمود ڈائریکٹر کے علاوہ بی سی بی میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہے، جن میں چیئرمین گیم ڈیولپمنٹ اور نائب صدر کرکٹ آپریشنز کے عہدے بھی شامل ہیں۔

2006 میں کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد انہوں نے بطور ٹیم منیجر بی سی بی میں شمولیت اختیار کی اور 2013 میں بورڈ ڈائریکٹر بنے، انہوں نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) اور ڈھاکا پریمیئر لیگ (ڈی پی ایل) میں کوچنگ کے فرائض بھی انجام دیئے۔

بطور کھلاڑی انہوں نے 12 ٹیسٹ اور 77 ون ڈے کھیلے جبکہ 1999 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف تاریخی فتح میں مین آف دی میچ بھی قرار پائے تھے۔

واضح رہے کہ خالد محمود کی کامیابیوں میں 2020 میں بنگلادیش کی انڈر 19 ورلڈکپ میں کامیابی اور 2016 میں بی پی ایل اور متعدد ڈی پی ایل ٹائٹل جیتنا شامل ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کراچی: پانی کے ٹینک سے خاتون اور دو بیٹیوںکی لاشیں برآمد

خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا ، پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی: پانی کے ٹینک سے خاتون اور دو بیٹیوںکی لاشیں برآمد

کراچی : شہر قائد میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں لانڈھی کے ایک گھر میں پانی کے ٹینک سے ایک خاتون اور اس کی دو بیٹیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا اور اس نے اپنی دونوں بیٹیوں کو ٹینک میں پھینک کر خود بھی اس میں کود گئی۔ اس حوالے سے خاتون کی تیسری بیٹی نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس کی والدہ کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا۔

پولیس نے واقعے کی جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس خاتون کے شوہر سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اسٹیٹ بینک کی نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود میں کمی

نئی مانیٹری پالیسی کے تحت شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسٹیٹ بینک کی نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود میں کمی

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ نئی مانیٹری پالیسی کے تحت شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی گئی۔

اسٹیٹ بینک نے بنیادی شرح سود 17 اعشاریہ 25فیصد مقرر کر دی۔

واضح رہے کہ صنعت کاروں کا مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آنے کے بعد شرح سود میں بڑی کمی کا مطالبہ کیا تھا۔ صنعت کاروں نے پالیسی ریٹ میں پانچ فیصد کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ تجزیہ کار کہتے ہیں افراز زر کی شرح نو اعشاریہ چھ فیصد پر آنے کے بعد شرح سود میں ڈیڑھ فیصد تک کمی کا امکان ہے۔

اس وقت بنیادی شرح سود انیس اعشاریہ پانچ فیصد ہے، اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے دس جون کو شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اور انتیس جولائی کو ایک فیصد کمی کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll