جی این این سوشل

دنیا

سعودی عرب نے غزہ کی صورتحال پر عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس بلا لیا

اجلاس کے انعقاد کا مقصد اسرائیل حماس تنازعے کا پر امن حل نکالنا ہے، سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سعودی عرب نے غزہ کی صورتحال پر عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس بلا لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا ہے کہ اسرائیل حماس جنگ کے سلسلے میں جلد عرب ملکوں کی کانفرنس بلانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خالد الفالح نے کہا ہم اگلے ایک ہفتے یا چند دنوں میں سعودی عرب ہنگامی عرب سربراہ کانفرنس منعقد کرے گا۔ اسی سلسلے میں اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

عرب لیگ کی یہ ہنگامی کانفرنس سات اکتوبر سے جاری اسرائیل حماس جنگ کے سلسلے میں ہے۔ جنگ کے ایک ماہ کے دوران صرف غزہ کی پٹی پر ساڑھے دس ہزار فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں ایک بہت بڑئ تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ تیسرا اجلاس جس کا امکان ہفتے کے اختتام پر ہے عرب لیگ اور افریقی ملکوں کا مشترکہ اجلاس ہوگا ، مگر ہو سکتا ہے کہ دوسرے دو اجلاسوں کی وجہ سے اسے قدرے موخر کر دیا جائے۔

وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا اتنے مختصر وقت میں سعودی عرب کے زیر قیادت تین اہم اجلاسوں کے انعقاد کا مقصد اس لیے ہے کہ اسرائیل حماس تنازعے کا پر امن حل نکالا جا سکے۔

کھیل

پی سی بی کی جانب سے انڈر 16 سکول ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ٹرائل منعقد

وحید مراد، سجاد احمد، علی رضا اور ثناءاللہ سمیت تمام سکول کے سپورٹس انچارج بھی ٹرائل کے دوران موجود رہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی کی جانب سے انڈر 16 سکول ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ٹرائل منعقد

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی طرف سے ہونے والے انڈر 16 سکول ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کمپری ہینسو بوائز ہائر سیکنڈری سکول حیدرآباد کے گراؤنڈ میں ٹرائل منعقد کیے گئے۔

ٹرائلز میں گورنمنٹ رضا میموریل، گورنمنٹ زیل پاک ہائر سیکنڈری سکول، گورنمنٹ کمپری ہینسو بوائز ہائر سیکنڈری سکول، گورنمنٹ ہائی سکول لطیف آباد نمبر سات اور گورنمنٹ جی او آر ماڈل سکول کے بچوں نے شرکت کی۔

ان ٹرائلز کو رضا میموریل ہائی سکول کے سابق سپورٹس انچارج عثمان اسحاق، کمپری ہینسو سکول کے کوچ عمران خان، کمپری ہینسو سکول کے سپورٹس انچارج محی الدین اور پی ای ٹی رمیز راجہ نے آرگنائزنگ کیا جبکہ وحید مراد، سجاد احمد، علی رضا اور ثناءاللہ سمیت تمام سکول کے سپورٹس انچارج بھی ٹرائل کے دوران موجود رہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 76ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

قائداعظم محمد علی جناح کا انتقال 11 ستمبر 1948 کو کراچی میں ہوا اور آج ان کی 76 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 76ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

کراچی : پاکستان کے بانی اور عظیم رہنما قائداعظم محمد علی جناح کی 76ویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ قائداعظم نے اپنی دوراندیشی اور سیاسی مہارت سے برصغیر پاک و ہند میں مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن حاصل کیا۔

قائداعظم نے گاندھی اور نہرو جیسے بڑے رہنماؤں کو سیاسی میدان میں مات دی اور لارڈ ماؤنٹ بیٹن کے عزائم کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوئے۔ انہوں نے مسلمانوں کو متحد کیا اور پاکستان کی آزادی کی تحریک کو کامیاب بنایا۔

آزادی کے بعد قائداعظم نے نئے پاکستان کو ایک مضبوط اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے دن رات ایک کر دیا۔ انہوں نے اپنی زندگی کا آخری وقت پاکستان کی خدمت میں صرف کیا۔

قائداعظم کے انتقال کے بعد سے آج تک انہیں پاکستان کا سب سے بڑا قومی ہیرو مانا جاتا ہے۔ ان کی تعلیمات اور نظریات آج بھی ہمیں رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

قائداعظم کی برسی کے موقع پر ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ان تقریبات میں قائداعظم کی زندگی اور کارناموں پر روشنی ڈالی جائے گی۔ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں خصوصی پروگراموں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔قائداعظم محمد علی جناح کا انتقال 11 ستمبر 1948 کو کراچی میں ہوا اور آج ان کی 76 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پنشن اصلاحات پر جلد قانون سازی لائیں گے، وزیرخزانہ

زراعت کے شعبے کا معیشت میں بہت اہم کردار ، زراعت فنانس کو بڑھانا ہے، لائیو اسٹاک اور ڈیری میں بھی فوکس کریں گے، محمد اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنشن اصلاحات پر جلد قانون سازی لائیں گے، وزیرخزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنشن اصلاحات پر جلد قانون سازی لائیں گے،زراعت کے شعبے کا معیشت میں بہت اہم کردار ہے۔

سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر خزانہ محمد اوررنگزیب نے کہاہے کہ پنشن ایک بم کی شکل اختیار کر چکی ہے اسے ہر صورت روکنا ہو گا۔پنشن اصلاحات پر جلد قانون سازی لائیں گے۔

وزیر خزانہ کا کہناتھا کہ  زراعت کے شعبے کا معیشت میں بہت اہم کردار ہے، زراعت فنانس کو بڑھانا ہے، لائیو اسٹاک اور ڈیری میں بھی فوکس کریں گے، لائیو اسٹاک اور ڈیری کی بھی فنانسنگ کی ضرورت ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے علاوہ دیگر شعبوں میں برآمدات بڑھانا پڑیں گی، ایکسپورٹس بڑھانے کی پالیسی دی ہے اس پر کام بھی کررہے ہیں۔ہماری گزشتہ سال بچت زراعت کے شعبے سے ہوئی جس کی گروتھ 6 فیصد تھی۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ نقصان میں چلنے والوں اداروں سے اربوں روپے بچائے جا سکتے ہیں، اداروں میں اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll