عروج آفتاب نے 2022 میں اپنا پہلا گریمی ایوارڈ جیتا تھا

پاکستان کی گلوکارہ عروج آفتاب جنہوں نے 2022 میں اپنا پہلا گریمی ایوارڈ جیتا،انہیں 2024 کے گریمی ایوارڈز کے لیے دوبارہ دو کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے جو موسیقی کی صنعت کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ یہ چار فروری کو لاس اینجلس کے کریپٹو ڈاٹ کام ایرینا میں منعقد ہو گا۔
آفتاب گذشتہ سال بہترین گلوبل پرفارمنس کیٹیگری میں اپنے گانے محبت کے لیے گریمی جیتنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بنیں۔ اس سال انہیں بہترین متبادل جاز البم کے زمرے میں نامزد کیا گیا ہے،
View this post on Instagram
تقریباً 15 سال سے نیویارک میں مقیم 37 سالہ گلوکارہ اپنے کام کے لیے مسلسل عالمی توجہ حاصل کر رہی ہیں جو قدیم صوفی روایات کو لوک اور جاز موسیقی کے ساتھ ملاتا ہے۔
سعودی عرب اور پاکستان میں پرورش پانے کے بعد آفتاب 19 سال کی عمر میں بوسٹن کے برکلے کالج آف میوزک میں شرکت کے لیے امریکہ چلی گئیں۔ اس وقت بروکلین میں مقیم ہیں۔
عروج آفتاب نے 2010 کے عشرے کے وسط میں پہلی بار برڈ انڈر واٹر اور سائرن آئی لینڈز کے لیے ناقدین کی منظوری اور پذیرائی حاصل کی لیکن یہ 2021 کا وولچر پرنس تھا جس نے آفتاب کو شہرت کی بلندی پر پہنچا دیا - ایک نازک، سات ٹریک پراجیکٹ جو ان کے مرحوم بھائی کی یاد میں تھا۔

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 17 گھنٹے قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 17 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 17 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل







