قیدیوں کی رہائی کے مسٔلے سے نمٹنے کے لیے جنگ میں وقفے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں کو تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔
بائیڈن نے اوول آفس میں صحافیوں کو بتایا کہ امید اور توقع یہ ہے کہ ہسپتالوں کے حوالے سے کم دخل اندازی ہوگی اور ہم اسرائیلیوں کے ساتھ اس حوالے سے رابطے میں رہیں گے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ قیدیوں کی رہائی کے مسٔلے سے نمٹنے کے لیے جنگ میں وقفے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ قطری حکام کے ساتھ بھی بات چیت کی جا رہی ہے۔ لہذا میں کسی حد تک پر امید ہوں لیکن ہسپتالوں کی حفاظت بہرحال ہونی چاہیے۔
صدر بائیڈن کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب طبی ماہرین نے ہسپتال میں نوزائیدہ بچوں سمیت مریضوں کی بڑھتی ہوئی اموات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ شہر کے مرکزی الشفا ہسپتال کے باہر پوزیشنیں سنبھال رکھی ہیں جس کے بارے میں اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ ہسپتال کے نیچے سرنگوں میں حماس کے جنگجوؤں کا ہیڈکوارٹر ہے جو مریضوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ حماس اس اسرائیلی دعوے کی تردید کرتی ہے۔
فلسطینی طبی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت میں 11 ہزار سے زائد افراد کی اموات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے تقریباً 40 فیصد بچے ہیں۔
گنجان آباد بحیرہ روم کے ساحل پر واقع اس پٹی کا تقریباً دو تہائی حصہ اسرائیل کی فوجی مہم سے بے گھر ہو گیا ہے جس میں اس نے غزہ کے شمالی نصف حصے کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے

وزیر داخلہ محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- ایک گھنٹہ قبل

سینکڑوں فلموں میں کام کرنے والے سینیئر بالی وڈ اداکار انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

افغان حکومت کی تبدیلی میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں: خواجہ آصف
- 3 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ افسوسناک، پولیس کو غیر محفوظ چھوڑا گیا: طلال چوہدری
- 2 گھنٹے قبل

شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
- 15 منٹ قبل

ٹرمپ کے جوہری تنصیبات تباہ کرنے کے دعوے محض خواب ہیں، ایرانی سپریم لیڈر کا ردعمل
- 2 گھنٹے قبل

جسٹس کامران خان ملاخیل نے بلوچستان ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا
- 4 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، سیاسی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
- چند سیکنڈ قبل

حکومت نے گندم کا ریٹ نہ بڑھایا تو کسان گندم کاشت نہیں کریں گے، کسان اتحاد کا انتباہ
- 2 گھنٹے قبل

پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں نئی حکومت سازی کے لیے سیاسی رابطوں کا آغاز
- 16 منٹ قبل

وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے
- 4 گھنٹے قبل

بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپ بند، 85 ہزار افراد واپس بھجوائے گئے
- 2 گھنٹے قبل