گزشتہ پانچ طیاروں کی طرح چھٹے طیارے سے بھی 35 ٹن سامان بھیجا گیا ہے


ریاض: سعودی عرب سے چھٹا طیارہ غزہ کے لیے امدادی سامان لے کر مصر کے العریش ایئرپورٹ پہنچ گیا۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق عریش سے یہ سامان ٹرکوں کے ذریعے غزہ منتقل کیا جائے گا۔ طیارے کے ذریعے کھانے پینے کی اشیا اور عارضی پناہ گاہوں کے لئے درکار ضروری سامان بھیجا گیا ہے۔ واضح رہے گزشتہ پانچ طیاروں کی طرح چھٹے طیارے سے بھی 35 ٹن سامان بھیجا گیا ہے۔
ہوائی جہاز کے ذریعے امدادی سامان کی ترسیل خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے غزہ میں فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے عوامی عطیات مہم کا حصہ ہے۔
دوسری جانب شاہ سلمان مرکز نے مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کے روزگار اور مدد کے لیے قائم اقوام متحدہ کی ایجنسی یو این آر ڈبلیو اے کی درخواست پر فلسطینیوں کے انسانی مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے 15 ملین ڈالر فراہم کئے ہیں۔

بھارت میں "گیتا جی پی ٹی" چیٹ بوٹ کی کامیابی، ہندو مذہب کے پیروکاروں کے لیے نیا ذریعہ
- 6 گھنٹے قبل
آئی ایم ایف کی پاکستان میں 3.6 فیصد معاشی ترقی کی پیشگوئی
- 6 گھنٹے قبل
ملک کے مختلف شہروں میں 5.3 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ
- 4 گھنٹے قبل

فارن پالیسی کا اعتراف: پاکستان کے معدنی ذخائر عالمی معیار کے حامل
- 9 گھنٹے قبل

طلال چوہدری کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر طنز: یہ بزدار ٹو ہیں
- 8 گھنٹے قبل

بھارت نے کابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا
- 7 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر نے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا
- 10 گھنٹے قبل

بالوں کا سفید ہونا ممکنہ طور پر کینسر سے تحفظ فراہم کرتا ہے، تحقیق
- 7 گھنٹے قبل

گیارہویں جماعت میں خوبصورتی کی وجہ سے ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی ، نوشین شاہ کا انکشاف
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ہدایت پر سہیل آفریدی اور عمران خان کی ملاقات کا امکان
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کی چین کو سمندری غذا کی برآمدات 153 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں
- 8 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار اور مراکشی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
- 8 گھنٹے قبل