جی این این سوشل

پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ نیب کیس میں درخواست ضمانت بحالی کی استدعا منظور

احتساب عدالت دوبارہ کیس سن کے میرٹ پر فیصلہ کرے، اسلام آباد ہائی کورٹ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ نیب کیس میں  درخواست ضمانت بحالی کی استدعا منظور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ نیب کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بحالی کی استدعا منظور کرلی۔

چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بنچ نےمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئےعدم حاضری پرتوشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت اسلام آباد سے خارج چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بحال کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں ضمانت بحال تصور ہو گی، احتساب عدالت دوبارہ کیس سن کے میرٹ پر فیصلہ کرے۔

عدالت کامزید ریمارکس دیئے کہ 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں گرفتاری کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بحالی کی درخواست غیر موثر قرار دی جاتی ہے۔

واضع رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی گرفتاری کے بعد عدالت پیش نہیں ہوئے تھے جس پر احتساب عدالت نے عدم پیروی پر دونوں کیسز میں درخواست ضمانت خارج کردی تھی۔ سابق وزیر اعظم نے عمران خان نے احتساب عدالت فیصلہ کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔

ٹیکنالوجی

پی ٹی اے نے غیر قانونی سمز کی بندش کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا

جس کے شناختی کارڈ کی مدت 2017ء سے پہلے مکمل ہو چکی اور تجدید نہیں کروائی، ان کی سمز کی بندش شروع کر دی گئی ، پی ٹی اے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی اے نے غیر قانونی سمز کی بندش کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا

اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی سمز کی بندش کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا ہے۔ 

پی ٹی اے کے مطابق جس کے شناختی کارڈ کی مدت 2017ء سے پہلے مکمل ہو چکی اور تجدید نہیں کروائی، ان کی سمز کی بندش شروع کر دی گئی ہے۔

پی ٹی اے کے حکام کا کہنا ہے کہ شہری سمز کی بندش سے بچنے کے لیے شناختی کارڈز کی تجدید کروائیں۔ پہلے مرحلے میں جعلی سمز اور کینسل ہونے والے شناختی کارڈز پر سمز بند کی گئیں تھیں۔ 16 اگست سے لے کر اب تک 69 ہزار سے زائد غیرقانونی سمز بند کی جا چکی ہیں۔

پی ٹی اے نادرا سے حاصل ڈیٹا کی بنیاد پر غیرقانونی سمز کو بند کر رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تیسرے مرحلے میں فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا۔ موبائل سمز کی بندش سے قبل صارفین کو آگاہی پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق جعلی سمز مختلف غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال کی جا رہی ہیں جن میں دہشت گردی، مالیاتی فراڈ اور دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نئےتوشہ خانہ ریفرنس،عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 ستمبر تک توسیع کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نئےتوشہ خانہ ریفرنس،عمران خان اور  بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

نئےتوشہ خانہ ریفرنس میں بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان  اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 ستمبر تک توسیع کردی گئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے نئے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ نئے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور بشری بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 ستمبر تک توسیع کردی گئی۔

نیب پراسیکیوٹر نے توشہ خانہ کے پرانے ریفرنس کا جوڈیشل ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست دی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد نیب کی جوڈیشل ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر 6 ستمبر کو سماعت کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

شاہراہ قراقرم اپر مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، 3 مسافر جاں بحق

راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی مسافر بس اپر کوہستان کے علاقے داسو میں حادثے کا شکار ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شاہراہ قراقرم اپر  مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، 3 مسافر جاں بحق

شاہراہ قراقرم اپر کوہستان میں مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے 3 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی مسافر بس اپر کوہستان کے علاقے داسو میں حادثے کا شکار ہو گئی ، ڈسٹرکٹ پولیس افسر اپر کوہستان مختیار احمد نے بتایا کہ بس بڑے پتھروں کی زد میں آئی جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دو جاں بحق ہونے والوں کا تعلق گلگت بلتستان سے اور ایک کا راولپنڈی سے ہے۔

دوسری جانب ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں موسلادھار بارش کے باعث  شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر بلاک ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll