عالمی برادری غزہ میں خونریزی کو روکنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے، صدر مملکت
جنگ کے خاتمے کے خلاف ویٹو کا حق استعمال کرنا متعلقہ ممالک کے اخلاقی معیارات پر سوالیہ نشان لگاتا ہے، ڈاکٹر عارف علوی


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنگوں اور تنازعات کے نتیجے میں بے گناہ لوگوں کے قتل عام کو روکنے اور انسانیت کو دنیا کے طاقتوروں کے تشدد سے بچانے کے لیے ایک متحد نقطہ نظر اپنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری غزہ میں خونریزی کو روکنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔
اسلام آباد پالیسی رسیرچ انسی ٹیوٹ (آئی پی آر آئی)کے زیر اہتمام سالانہ مارگلہ ڈائیلاگ 2023 سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ عقل کی طاقت کو ان متشدد قوتوں پر فوقیت حاصل ہونی چاہیے جو انسانیت اور انصاف کی روح کو ختم کرتی ہے۔ دنیا میں مفادات انسانیت پر غالب ہیں جہاں لوگوں کو غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنانا معمول بن گیا ہے۔ جنگ کسی بھی تنازع کا حل نہیں ہے۔
انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ جنگ کے خاتمے کے خلاف ویٹو کا حق استعمال کرنا متعلقہ ممالک کے اخلاقی معیارات پر سوالیہ نشان لگاتا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے بڑے پیمانے پر قتل عام پر عالمی برادری کی فوری توجہ کی ضرورت ہے، عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ خونریزی کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل حماس کو ختم کرنے کے اپنے جواز میں فلسطینیوں کو وحشیانہ قتل عام کا نشانہ بنارہاہے اور بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کو اجتماعی نقصان قرار دے رہا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ماضی میں یورپ میں جنگ سے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد دنیا نے امن معاہدے کئے اور بعد ازاں لیگ آف دی نیشنز اور اقوام متحدہ جیسے ادارے معرض وجود میں آئے۔ انہوں نے تنازعات کو بڑھنے اور جنگوں کو روکنے کے لیے ایک موثر طریقہ کار کے لیے امن اقدامات کرنے میں اقوام متحدہ کے کردار پر زور دیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ تنازعات کے ساتھ ساتھ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلیوں ، مصنوعی ذہانت، منفی سماجی بیانیہ، دولت کی غیر منصفانہ تقسیم اور غیر مطمئن بنی نوع انسان سے وابستہ دیگر کئی خطرات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان چیلنجز کے حقیقت پسندانہ حل کے لیے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے جس کے لیے قابل عمل نظاموں کو اپنانے اور اخلاقیات کو نقطہ نظر میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago





