بارش کی وجہ سے بیماریوں کے زیادہ تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے


غزہ میں ہونے والی بارش بےگھر فلسطینیوں کے لیے مشکل کا باعث بن گئی۔ جس کی وجہ سے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں تباہ ہونے والے گھروں کے ملبوں اور عارضی خیموں میں بےسروسامان فلسطینیوں کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ بارش کی وجہ سے بیماریوں کے زیادہ تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے۔
خان یونس میں اقوام متحدہ کے بےگھر فلسطینیوں کے لیے قائم خیمے میں رہنے والے لوگوں نے رات کو کپڑے سوکھنے کے لیے لٹکائے تھے لیکن موسلادھار بارش کے نتیجے میں وہ سب کپڑے بھیگ گئے۔
خیمے میں رہنے والے افراد کا کہنا ہے کہ پہلے ہم کنکریٹ سے بنے گھروں میں رہتے تھے۔ اب ہم ایک خیمے میں ہیں اور خیمے سیلاب کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔
عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ ہفتے غزہ میں بیماریوں کے پھیلنے کے خدشے کو ظاہر کیا تھا۔ عالمی ادارہ صحت نے واضح کیا تھا کہ اسرائیلی بمباری کی وجہ سے ہسپتالوں کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔
فلسطینیوں کو پینے کے لیے پانی بھی میسر نہیں ہے اور وہ خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں کہ ان کے گھر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں تباہ ہوچکے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت میں بھی کمی
- 2 گھنٹے قبل

شہریوں کے لیے خوشخبری،سری لنکا نے پاکستان سمیت 40ممالک کے لیے ویزافیس ختم کر دی
- 2 گھنٹے قبل
چین : طوفانی بارشوں سے 30 شہری ہلاک، 80 ہزار لوگ نقل مکانی پر مجبور
- 2 گھنٹے قبل

امریکہ :نیویارک میں مسلح شخص کی فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 5 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل

انگلینڈ اور بھارت میچ : پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہننے پر کرکٹ مداح کو گراؤنڈ سے نکال دیا گیا
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کا غزہ میں فوری طور پر مستقل جنگ بندی، خوراک کی فراہمی، اقوام متحدہ کی رکنیت دینے کا مطالبہ
- 2 گھنٹے قبل

شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خبر،اہم کھلاڑی کا ایشیا کپ سے باہر ہونے کا امکان
- چند سیکنڈ قبل

پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کوئی منصوبہ نہیں،اسحاق ڈار
- 2 گھنٹے قبل

9 مئی مقدمات: سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی
- 30 منٹ قبل

وزیر اعظم سے کرغزستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات ، تجارت اور دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
- 24 منٹ قبل

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا مارکو روبیو سے ٹیلیفونک رابطہ،ٹیرف ،تجات اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
- 2 گھنٹے قبل

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات ممکن نہیں، سعودی عرب کا دو ٹوک اعلان
- 37 منٹ قبل