جی این این سوشل

پاکستان

نگراں وفاقی کابینہ نے نظر ثانی شدہ حج پالیسی 2024 کی منظوری دے دی

کابینہ نے ب واپڈا افسران کی مفت بجلی ختم کرکے نقد رقم دینے کی بھی منظوری دے دی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نگراں وفاقی کابینہ نے نظر ثانی شدہ حج پالیسی 2024 کی منظوری دے دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نگراں وفاقی کابینہ نے نظر ثانی شدہ حج پالیسی 2024 کی منظوری دے دی، کابینہ نے بجلی فراہم کرنے والی کمپنی اور واپڈا کے افسران کی مفت بجلی ختم کرنے کی بھی منظوری دے دی، گریڈ 17 سے 22 کے افسرن کو مفت بجلی کی بجائے نقد رقم دی جائے گی۔ سعودی عرب اور قطر کے ساتھ دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدوں پر مذاکرات، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو یوریا کھاد کی بین الاقوامی مارکیٹ سے خریداری پر پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے، جمہوریہ کانگو، ملاوی، زیمبیا، زمبابوے اور جمہوریہ کرغز کو بزنس ویزہ لسٹ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس یہاں منعقد ہوا۔ وفاقی کابینہ نے سرمایہ کاری بورڈ کی سفارش پر سعودی عرب اور قطر کے ساتھ دو طرفہ سرمایہ کاری معاہدوں پر مذاکرات کرنے کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2024 میں ترامیم کی منظوری دی جن کے تحت سرکاری اور نجی سکیمز کا غیر استعمال شدہ سپانسر شپ کوٹہ سعودی عرب حکومت کو واپس کردیا جائے گا۔

مزید برآں سعودی حکومت کے قوانین کے مطابق حج گروپس آرگنائزرز کے مالی انتظامات کے حوالے سے ایک فول پروف مانیٹرنگ سسٹم کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا۔ اس کے علاوہ نئی حج پالیسی کے مطابق 10 سال سے کم عمر بچے بھی حج کا فریضہ ادا کر سکیں گے۔نجی حج سکیمز میں 80 سال سے زائد افراد کے لئے خدمت گار ساتھ رکھنے کی شرط میں نرمی کی جائے گی تاہم حج گروپ آرگنائزرز حاجی کے ساتھ ایک معاہدہ کرے گی جس کے تحت سعودی عرب میں قیام کے دوران مقامی معاون کی خدمات حاصل کی جائیں گی،اس نکتہ کو سروس کی فراہمی کے معاہدے میں شامل کیا جائے گا اور اس کی خلاف ورزی پر حج گروپ آرگنائزر کو جرمانہ اور بلیک لسٹ کیا جا سکے گا۔ مزید برآں وفاقی کابینہ نے ہارڈ شپ حج کوٹہ میں کمی کی منظوری دے دی۔مقامی معاونین کے کوٹہ کا 50 فیصد اُن پاکستانی طلباء کے لئے مختص کیا جائے گا جو سعودی عرب کی مقامی یونیورسٹیوں میں زیرِ تعلیم ہیں، ان طلباء کی تعیناتی ویلفیئر سٹاف کے طور پر کی جائے گی۔

وفاقی کابینہ نے اپنے گذشتہ اجلاس میں حج پالیسی 2024 میں مزید بہتری لانے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی سفارشات پرحج پالیسی 2024 میں مذکورہ بالا ترامیم کی گئی ہیں۔ وفاقی کابینہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی سفارش پر بینکوں کے اُن وِنڈ فال منافع ،جو اُنہوں نے سال 2021 اور سال 2022 میں زر مبادلہ کے لین دین سے حاصل کیا، پر 40 فیصدٹیکس عائد کرنے کی منظوری دے دی۔ فنانس ایکٹ 2023 کے تحت انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں سیکشن 99D متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت ونڈ فال منافع پر وِنڈ فال ٹیکس لاگو ہوگا۔ وفاقی کابینہ نے وزارتِ تجارت کی سفارش پر ٹریڈ آرگنائزیشنز کے ریگولیٹرز کے احکامات کے خلاف اپیل سننے ، امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 کی شرائط میں چھوٹ اور نرمی کے لئے ایک کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے وفاقی وزارتِ امور کشمیر اور گلگت بلتستان کی سفارش پر جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی بجٹ برائے مالی سال 24۔2023 کی منظوری دے دی، رواں سال کے لئے بجٹ 267.590 ملین روپے رکھا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے وفاقی وزارت برائے بحری امور کی سفارش پر بحری جہازوں کی محفوظ اور ماحول دوست ری سائیکلنگ کے لئے ہانگ کانگ بین الاقوامی کنونشن2009 پر دستخط اور اس حوالے سے الحاق کے معاہدے کا ڈرافٹ تیار کرنے کی منظور ی دے دی۔ اس کنونشن کے تحت پاکستان بحری جہازوں کی ری سائیکلنگ کے لئے قانون سازی کرے گا اور اس حوالے سے متعلقہ اہلکاروں کو تربیت دی جائے گی اور استعداد کار بڑھائی جائے گی۔

مزید برآں اس کنونشن کے تحت بحری جہازوں کی ری سائیکلنگ کے دوران کسی بھی خطرناک مواد کو ٹھکانے لگانے کے لئے متعلقہ ٹیکنالوجیکل آلات کا حصول بھی یقینی بنایا جائے گا۔علاوہ ازیں شپ ری سائیکلنگ کی صنعت سے وابستہ مزدوروں کا تحفظ بھی یقینی بنایا جاسکے گا، اس سے پاکستان کی شپ ری سائیکلنگ کی صنعت کو بھرپور فائدہ ہوگا۔ وفاقی کابینہ نے کابینہ سیکرٹریٹ کی سفارش پر ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو 200,000 میٹرک ٹن یوریا کی بین الاقوامی مارکیٹ سے خریداری کے لئے پبلک پرکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی رولز2004 کے رول نمبر 8، 13، 35، 38اور 40 سے استثنیٰ 

علاقائی

خاتون پولیس اہلکار کو ٹک ٹاک بنانا مہنگا پڑ گیا!

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل ماریہ گل کو فوری طور پر معطل کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خاتون پولیس اہلکار کو ٹک ٹاک بنانا مہنگا پڑ گیا!

کراچی: کراچی کی ایک لیڈی پولیس اہلکار کو ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا۔ دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر کانسٹیبل ماریہ گل کو معطل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے گزری تھانے میں تعینات لیڈی کانسٹیبل ماریہ گل نے دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک ویڈیو بنائی جسے سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا گیا۔ اس ویڈیو میں وہ کراچی کی مائی کولاچی کاز وے پر اپنی ڈیوٹی کے بارے میں بتاتی نظر آ رہی ہیں۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل ماریہ گل کو فوری طور پر معطل کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ایک پروفیشنل ادارہ ہے اور اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، سرکاری ملازمین بغیر اجازت سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کر سکتے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

فیصل آباد میں اغوا کیا گیا طالب علم بازیاب

 ملزمان نے طالب علم کے خاندان سے 3 کروڑ روپے کا تاوان مانگا تھا، سی پی او فیصل آباد

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیصل آباد میں اغوا کیا گیا طالب علم بازیاب

فیصل آباد : فیصل آباد کے علاقے مدینہ ٹاون سے اغوا کیے گئے نویں جماعت کے طالب علم ایان کو پولیس نے ایک کامیاب آپریشن کے بعد بازیاب کر لیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق طالب علم کو پیر کی صبح گھر کے سامنے سے مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ اس ٹیم نے تاوان وصول کرنے والے ملزمان کو موقع پاکر گرفتار کر لیا اور ان کی نشاندہی پر مغوی طالب علم کو ایک گھر سے بازیاب کرا لیا۔

سی پی او فیصل آباد کامران عادل نے بتایا کہ ملزمان نے طالب علم کے خاندان سے 3 کروڑ روپے کا تاوان مانگا تھا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے تاوان کی رقم بھی برآمد کر لی ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 

پولیس نے بتایا کہ دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ تیسرے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت نے سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بات کرنے سے روک دیا

 سرکاری ملازمین حکومت کی اجازت کے بغیر کسی بھی میڈیا پلیٹ فارم پر کوئی بیان نہیں دے سکتے، ہدایات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت نے سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بات کرنے سے روک دیا

اسلام آباد: حکومت نے سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بات کرنے سے روک دیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق سرکاری ملازمین حکومت کی اجازت کے بغیر کسی بھی میڈیا پلیٹ فارم پر کوئی بیان نہیں دے سکتے۔ اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کو سرکاری معلومات کو کسی غیر مجاز شخص یا میڈیا کے ساتھ شیئر کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ 

مراسلے کے مطابق سرکاری ملازمین میڈیا یا سوشل میڈیا پر کوئی ایسی بات نہیں کر سکتے جس سے حکومت کی ساکھ متاثر ہو۔ سرکاری ملازمین کو حکومتی پالیسیوں اور ملک کی سالمیت کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ سرکاری ملازمین کو دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات متاثر کرنے والے بیانات نہیں دے سکتے۔ سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا پر کسی بھی بحث میں غیر جانبدار رہتے ہوئے رائے دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مراسلے میں سرکاری ملازمین سے کہا گیا کہ اگر کوئی سرکاری ملازم ان ہدایات کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

سرکاری ادارے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے قابل اعتراض مواد ہٹانے کے لیے مسلسل نگرانی کرتے رہیں اور تمام وفاقی سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری، محکموں کے سربراہان اور چیف سیکرٹریزہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ان ہدایات کا مقصد سوشل میڈیا کے مثبت استعمال پر پابندی لگانا نہیں ہے بلکہ سرکاری رازوں کی افشاگری اور حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے سے روکنا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll