وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں عوامی ایکشن کمیٹی کے وفد کے ساتھ ملاقات کی


وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں عوامی ایکشن کمیٹی کے وفد کے ساتھ ملاقات کی،اس موقع پرصوبائی وزراءبھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ گلبر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کو اس وقت بہت سے معاشی چیلنجز کا سامنا ہے جس کا تقاضا ہے کہ کچھ بروقت اور تلخ فیصلے کئے جائیں،
یہ وقت منفی سیاست کرنے کا نہیں بلکہ گلگت بلتستان کے وسیع تر مفاد میں عوامی حقوق کے تحفظ کےلئے ہمیں اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے دورہ گلگت بلتستان کے موقع پر صوبائی مالی مسائل اور اس سے منسلک گندم کی کمی دور کرنے کےلئے جو اعلان کیا تھا اس پر اب تک بوجوہ عملدرآمد نہیں ہوا، وزیر اعظم کے اعلانات کو عملی جامہ پہنانے کے حوالے سے ہم نے بعدمیں بھی بالمشافہ اور تحریری گزارش کی ہے جس پر وزیر اعظم نے واضح ہدایات دی ہیں تاہم اب تک عملی طور پر کوئی مثبت نتیجہ نہیں آیا ہے۔ بحیثیت عوامی نمائندے ہمیں گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش مسائل کا بھرپور ادراک ہے۔
غریب عوام پر کسی قسم کا اضافی بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے ہیں۔ ٹارگٹڈ سبسڈی کا مقصد ان مشکل حالات میں بھی مستحق طبقے کو ریلیف دینا ہے۔ وفاقی حکومت سے گلگت بلتستان کو درپیش مسائل کے پائیدار اور قابل عمل حل کےلئے تعاون کی درخواست کی ہے جس میں سب سے آسان اور قابل قبول طریقہ یہی ہوگا کہ جس طرح آزاد کشمیر کو این ایف سی ایوارڈ میں حصہ ملتا ہے اسی طرح گلگت بلتستان کو بھی این ایف سی میں حصہ ملے۔ اگر این ایف سی میں گلگت بلتستان کا شیئر مختص کیا جاتا ہے تو اس کی رقم ڈیڑھ سو ارب سے زیادہ کی بنتی ہے جس سے ہم اپنے عوام کو بہتر سہولیات اور ریلیف دے سکتے ہیں
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 3 دن قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 13 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 13 گھنٹے قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 3 دن قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 18 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 2 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 3 دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 13 گھنٹے قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 20 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 2 دن قبل


