جی این این سوشل

دنیا

برطانوی پارلیمنٹ میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد

حکمران جماعت کنزرویٹیو پارٹی اور لیبر پارٹی کی سینئر قیادت نے قراداد کی مخالفت کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

برطانوی پارلیمنٹ میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

برطانوی پارلیمنٹ نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے پیش کی گئی قرارداد کثرت رائے سے مسترد کردی گئی۔

قرارداد ایک سوپچیس ووٹوں کے مقابلے میں دوسو ترانوے ووٹوں سے مسترد کی گئی، حکمران جماعت کنزرویٹیو پارٹی اور لیبر پارٹی کی سینئر قیادت نے قراداد کی مخالفت کی، غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد سے متعلق لیبرپارٹی میں بغاوت سامنے آگئی۔

لیبرپارٹی کے آٹھ شیڈو منسٹرزنےغزہ میں جنگ بندی کیلئے ووٹ دیا۔نازشاہ ،افضل خان ،یاسمین قریشی ،پولا بارکر، ریچل ہوپکن،سارہ اون ،جیس فلپ اوراینڈی سلاٹر نے جنگ بندی کیلئے قرارداد کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا۔افضل خان اور یاسمین قریشی سمیت کئی شیڈو وزراء مستعفی ہوگئے۔


 

تفریح

پاکستانی  اداکارہ مائرہ خان کی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک دلچسپ ویڈیو

ویڈیو میں انہیں "لیلیٰ او لیلیٰ" گانے پر جھومتے اور دلکش انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی  اداکارہ مائرہ خان کی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک دلچسپ ویڈیو

معروف پاکستانی  اداکارہ مائرہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام سے جاری کردہ اس ویڈیو میں انہیں "لیلیٰ او لیلیٰ" گانے پر جھومتے اور دلکش انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

ویڈیو میں مائرہ خان کی شاندار اداکاری اور انرجی نے مداحوں کو خوب محظوظ کیا، منفرد انداز کو سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے،مداح ان کے خوشگوار موڈ کی تعریفیں کر رہے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم سے بلوچستان میں گاڑی بچانے والے ایکسویٹر آپریٹر محب اللہ کی ملاقات

شہباز شریف نے محب اللہ کو 25 لاکھ روپے کے انعام سے نوازا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم  سے بلوچستان میں گاڑی بچانے والے ایکسویٹر آپریٹر محب اللہ کی ملاقات

بلوچستان میں گاڑی بچانے والے ایکسویٹر آپریٹر محب اللہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے محب اللہ کو 25 لاکھ روپے کے انعام سے نوازا۔

بلوچستان کے شہر قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے محب اللہ کی وزیراعظم ہاؤس آمد ہوئی، جہاں شہبازشریف نے محب اللہ کا استقبال کیا اور کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو آپ پر فخر ہے، آپ کے انسانیت سے محبت کے جذبے کی دل سے قدر کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ آپ نے ہمت سے کام لے کر قیمتی انسانی جانیں بچائیں، آپ نے مصیبت میں گھرے لوگوں کو بچاکرقومی فریضہ ادا کیا۔

ایکسویٹر آپریٹر محب اللہ نے کہا کہ اعزاز کی بات ہے کہ میں ملک کے وزیراعظم سے ملاقات کررہا ہوں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ضرار ہاشم خان سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے وابستہ ذرائع کے مطابق کسی بھی وفاقی سیکرٹری کی براہ راست تقرری کا یہ پہلا کیس ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضرار ہاشم خان سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر

ضرار ہاشم خان کو 2 سال کے لئے سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کر دیا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا تقرر کیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضرار ہاشم خان کو کنٹریکٹ پر 2 سال کیلئے سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی مقرر کیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے وابستہ ذرائع کے مطابق کسی بھی وفاقی سیکرٹری کی براہ راست تقرری کا یہ پہلا کیس ہے، سیکریٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیو نیکیشن کی اوپن مارکیٹ سے کنٹریکٹ پرتقرری کیلئے بذریعہ اشتہار اوپن مارکیٹ سے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی تھیں، وزیراعظم کی جانب سے تشکیل کردہ سلیکشن بورڈ نے امیدوراوں کے انٹرویوز کئے تھے۔

گریڈ 22 کی اس اہم پوسٹ پر تقرری کیلئے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد خان چیمہ کی سربراہی میں 5 رکنی سلیکشن بورڈ تشکیل دیا گیا تھا، بورڈ کے دیگر ممبران میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کام ڈویژن شیزہ فاطمہ خواجہ، ٗ سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ دھاریجو اور سیکرٹری وزارت تجارت جواد پال شامل تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll