بدھ کو ترجمان اوگرا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ریفائنریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ طے شدہ مسودے پر مقررہ تاریخ میں دستخط کریں


آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کہا ہے کہ برائون فیلڈ ریفائنری پالیسی کے حوالے سے کچھ ریفائنریوں نے چند اعتراضات اٹھائے ہیں جو وفاقی حکومت کے پالیسی رہنما خطوط سے مطابقت نہیں رکھتے لہذا ان پر غور نہیں کیا گیا۔
بدھ کو ترجمان اوگرا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ریفائنریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ طے شدہ مسودے پر مقررہ تاریخ میں دستخط کریں، مزید برآں ایک ریفائنری اوگرا کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر رہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی کے حوالے سے میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں میں واضح کیا جا رہا ہے کہ اوگرا، ریفائنریز اور وزارت توانائی، پٹرولیم ڈویژن کے نمائندوں کے درمیان متعدد ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی پر دستخط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ موجودہ ریفائنریز یورو-5 کے مطابق ایندھن تیار کرنے کے لئے اپ گریڈ کرنے کے لئے اپنے منصوبوں کو آگے بڑھا سکیں ، جو قومی سٹرٹیجک اہمیت کا منصوبہ ہے۔
واضح رہے کہ معاہدے کا حتمی مسودہ 8 نومبر 2023 کو وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کو مدنظر رکھتے ہوئے ریفائنریز کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا کیونکہ ریفائنریز کو اوگرا کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے ہیں۔تاہم، کچھ ریفائنریوں نے کچھ اعتراضات اٹھائے ہیں جو وفاقی حکومت کے پالیسی رہنما خطوط سے باہر پائے گئےہیں، لہذا ان پر غور نہیں کیا گیاہے. ریفائنریز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ طے شدہ مسودے پر مقررہ تاریخ میں دستخط کریں، مزید براں ایک ریفائنری آج اوگرا کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر رہی ہے۔

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 9 گھنٹے قبل

اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا
- 7 گھنٹے قبل

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 11 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت
- 10 گھنٹے قبل

مسٹر بیسٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح
- 10 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 12 گھنٹے قبل

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر دو دن کی تعطیل کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
- 7 گھنٹے قبل

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار
- 9 گھنٹے قبل
دوسرا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف
- 2 گھنٹے قبل

وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 8 گھنٹے قبل








.jpg&w=3840&q=75)
