جی این این سوشل

کھیل

اے ٹی پی فائنلز، ڈینیئل مدویدوف سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ہسپانوی کارلوس الکاراز نے آندرے روبلوف کو ہرادیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اے ٹی پی فائنلز، ڈینیئل مدویدوف سیمی فائنل میں پہنچ گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

روم: روس کے نامور ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدوف ے ٹای پی فائنلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ 27 سالہ روسی کھلاڑی نے اے ٹی پی فائنلز میں گروپ مرحلے کے اپنے مسلسل دوسرے میچ میں جرمن حریف کھلاڑی الیگزینڈر زویروف کو شکست دے کر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا۔

ہسپانوی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دوکارلوس الکاراز نے اے ٹی پی فائنلز میں گروپ مرحلے میں حریف روسی کھلاڑی آندرے روبلوف کو شکست دی۔ اے ٹی پی فائنلز گروپ میچز اٹلی کے شہر ٹورن میں جاری ہیں۔

اے ٹی پی فائنلز کے گروپ گرین میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے میچ میں روسی کھلاڑی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمن حریف کھلاڑی الیگزینڈر زویروف کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(7-9) اور 4-6 سے شکست دے کر سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

گروپ ریڈ کے میچ میں ہسپانوی بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دوکارلوس الکاراز نے سخت مقابلے کے بعد جرمنی کے حریف کھلاڑی الیگزینڈر زیویروف کے ہاتھوں پہلی شکست کے بعد دوسرے میچ میں روسی حریف کھلاڑی آندرے روبلوف کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 2-6 سے ہرا کر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔

تجارت

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی

تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ لیبیا میں جاری تنازع کے حل میں پیشرفت ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں  9 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 5 فیصد کمی کے بعد 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں اور قیمت 73.71 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق تیل کی قیمتوں میں ہونے والی اس حالیہ کمی کی وجہ لیبیا میں پیداوار اور برآمدات پر عائد پابندی اور اس حوالے سے جاری تنازع کے حل میں پیشرفت ہے۔

برینٹ کروڈ کی قیمت 4.9فیصد یا 3.8ڈالر فی بیرل کمی کے بعد 73.71ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئیں جو گزشتہ سال دسمبر کے بعد تیل کی سب سے کم قیمت ہے۔اس کے علاوہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ کی قیمت بھی 4.2فیصد یا 3.25ڈالر فی بیرل کمی کے بعد 70.3 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے جو جنوری کے بعد اس کی سب سے کم قیمت ہے۔

ان قیمتوں میں کمی کی وجہ لیبیا میں جاری تنازع کا حل ہے جس کے لیے لیبیا کے قانون ساز اداروں نے 30دن کے اندر سینٹرل بینک کا نیا گورنر مقرر کرنے پر رضامندی ظاہر کی، لیبیا کے حریف گروپوں میں مفاہمت کی پیشرفت پر تیل کی عالمی قیمت میں کمی واقع ہوئی اور تنازع حل ہونے کے بعد لیبیا میں تیل کی پیداوار اور برآمدات شروع ہوسکیں گی۔

جیسے ہی مفاہمت کی خبریں آنا شروع ہوئیں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آنا شروع ہوئی اور دن کے اختتام پر فی بیرل قیمت 73.71 کی سطح پر آ گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز، مزید 16 کیسز رپورٹ

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور سے1، راولپنڈی سے 13، فیصل آباد سے1 اور لیہ سے1 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز، مزید 16 کیسز رپورٹ

صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز، مزید 16 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیے ،ایک ہفتہ میں 69 کیسز جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 368 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور سے1، راولپنڈی سے 13، فیصل آباد سے1 اور لیہ سے1 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں۔

 ترجمان محکمہ صحت کے مطابق تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبہ میں ڈینگی کے9کیسز جبکہ ایک ہفتہ میں 57 کیسز رپورٹ ہوئے تھے 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کی سردار اختر مینگل سے استعفیٰ واپس لینے کی اپیل

ملاقات میں سردار اختر مینگل نے وفد کو بلوچستان کے بنیادی مسائل سے آگاہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی  کی سردار اختر مینگل سے استعفیٰ واپس لینے کی اپیل

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے سربراہ  سردار اختر مینگل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، عمر ایوب اور اسد قیصر نے سردار اختر مینگل سے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کر دی۔

ملاقات میں سردار اختر مینگل نے وفد کو بلوچستان کے بنیادی مسائل سے آگاہ کیا۔

سردار اختر مینگل نے واضح کیا کہ وہ استعفیٰ واپس نہیں لیں گے کیونکہ بلوچستان کے مسائل کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

ملاقات میں سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل نے کہا کہ میں قومی اسمبلی سے استعفیٰ اس لئے دے رہا ہوں کیونکہ اپنے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کرسکا۔

انہوں نے کہا کہ میں ریاست، صدر، وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اعلان کرتا ہوں، یہ لوگ بلوچستان کے مسئلے کو سمجھ نہیں سکے، ہمارے آباؤ اجداد نے ہمیں عزت سے بات کرنا سیکھایا، ملک میں حکومت نام کی رہ گئی ہے۔ بلوچستان کے معاملے پر لوگوں کو دلچسپی نہیں ہے۔

سربراہ بی این پی مینگل نے کہا کہ 65 ہزار ووٹرز مجھ سے ناراض ہونگے لیکن میں ان سے معافی مانگتا ہوں، یہ اسمبلی ہماری آواز کو نہیں سنتی تو اس میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

اخترمینگل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاست سے بہتر ہے پکوڑے کی دکان لگالوں، یہ لوگ بلوچستان کے مسئلے کو سمجھ نہیں سکے، اب کسی ادارے پر یقین نہیں رہا۔ پاکستان میں سیاست سے بہتر ہے کہ پکوڑوں کی دکان لگا لوں۔

واضح رہے کہ سردار اختر مینگل این اے256 خضدار سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll