امریکی تعلیمی اداروں میں پاکستانی طلبہ کی تعداد میں اضافہ خوش آئند ہے،مسعود خان
زیرتعلیم پاکستانی طلبہ کی تعداد 23۔2022 میں 16 فیصد بڑھ کر 10ہزار 164 تک پہنچ گئی
واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے امریکی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلبہ کی تعداد میں اضافے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے لیے جاری کوششوں کے تحت موجودہ تعداد کو آئندہ 3 سالوں میں دوگنا کردیا جائے گا۔
پاکستانی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق مسعود خان نے کہا کہ مختلف امریکی تعلیمی اداروں میں پاکستانی طلبہ کی بڑھتی تعداد نہ صرف تعلیمی شعبے میں قریبی تعاون کی عکاسی کرتی ہے بلکہ مستقبل میں مضبوط دوطرفہ تعلقات کی ضمانت بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلبہ کو سائنس،ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی (ایس ٹی ای ایم) کے مضامین میں زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے تاکہ وہ ان مضامین میں امریکی مہارت اور علم سے فائدہ اٹھا سکیں۔
امریکی محکمہ خارجہ اور انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ایجوکیشن(آئی آئی ای) کی جانب سے امریکا میں زیر تعلیم بین الاقوامی طلبہ کے اعداد و شمار کے حوالے سے سالانہ’’اوپن ڈورز رپورٹ ‘‘جاری کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا میں زیرتعلیم پاکستانی طلبہ کی تعداد 23۔2022 میں 16 فیصد بڑھ کر 10ہزار 164 تک پہنچ گئی، یہ گزشتہ سال 8ہزار 772 تھی ۔
مقبوضہ کشمیر کیلئے پاکستان کی حمایت میں کمی آئی نہ آئے گی ، وزیر اعظم آزاد کشمیر
- 12 گھنٹے قبل
ایڈیشنل ججزکی تعیناتی کیلئےجوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا
- 8 گھنٹے قبل
یوم یکجہتی کشمیر پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مظفر آبادکا دورہ
- 12 گھنٹے قبل
غیرقانونی بھارتی تارکین وطن امریکہ سے ڈی پورٹ ہو ناشروع
- 10 گھنٹے قبل
اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں
- 10 گھنٹے قبل
ایس ایچ او کا غیر قانونی اعلان ، ایس ایچ او کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت
- 7 گھنٹے قبل
امریکی صدر کا غزہ خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ، امیر جماعت اسلامی
- 8 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا غزہ پرقبضے کا بیان،حکومت واضح موقف اپنائے،فضل الرحمان
- 8 گھنٹے قبل
محسن نقوی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 14 گھنٹے قبل
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا جے ڈی سی کے زیر اہتمام لیب کا افتتاح
- 7 گھنٹے قبل
جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ
- 14 گھنٹے قبل
لاہور : پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ریسٹورنٹس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
- 14 گھنٹے قبل