بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں کے خلاف عدم برداشت میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو ا ہے، رپورٹ
بھارتی فورسز نے مقبوضہ علاقے میں بے گناہ شہری آبادی کے خلاف جنگ شروع کر رکھی ہے


اسلام آباد: نریندر مودی کے بھارت اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف عدم برداشت میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو ا ہے۔کے ایم ایس کی طرف سے جمعرات ”روا داری “ کے عالمی دن پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں ہندوتوا تنظیموں نے بی جے پی حکومت کی سرپرستی سے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ بھارتی فورسز نے مقبوضہ علاقے میں بے گناہ شہری آبادی کے خلاف جنگ شروع کر رکھی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کا بھارت مذہبی اقلیتوں کے خلاف بڑے پیمانے پر پرتشدد عدم برداشت کا شکار ہے۔ کشمیریوں کو اپنے ناقابل تنسیخ حق ،حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، 2014 میں مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد سے مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ ’’روا داری“ کا عالمی دن منانے کا مقصد پرامن بقائے باہمی اور مختلف مذہبی عقائد، اقدار اور ثقافتوں کے احترام کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے لیکن ہندو دہشت گرد مودی حکومت کی سرپرستی میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو دھمکیاں دیتے ہیں۔
انہیں قتل کرتے ہیں اور ان کی عبادت گاہوں میں توڑ پھوڑ کرتے ہیں ، انہیں جسمانی، نفسیاتی اور معاشی طور پر نشانہ بناتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی)، بجرنگ دل وغیرہ سے وابستہ انتہا پسند ووں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ دنیاکے سب سے بڑے نام نہاد جمہوری ملک بھارت میں مسلمانوں، عیسائیوں اور نچلی ذات کے ہندوئوں کودوسرے درجے کا شہری سمجھا جاتا ہے ،مسلمان اور دیگر اقلیتیں خوف ودہشت کی حالت میں زندگی گزار رہی ہیں۔

گلوکارعلی ظفر اور علی حیدر کا شہرہ آفاق گانا "ظالم نظروں سے" ریلیز کرنے کا فیصلہ
- 16 گھنٹے قبل

مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ناممکن ہے،وزیر خارجہ
- 18 گھنٹے قبل

دبئی میں جدید ٹیکنالوجی اور روبوٹس سے لیس دنیا کا سب سے شاندار اسکول،تعمیر پر کتنی لاگت آئی؟
- ایک دن قبل

بھارت کو ایک اور سبکی کا سامنا،دبئی ائیر شو میں بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
- 21 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں استحکام،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 گھنٹے قبل

بھارتی تیجس گرنے کے بعد طیارہ بنانے والی کمپنی کے شیئرز گر گئے
- 19 گھنٹے قبل

کاروبار میں آسانی اور سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہیں،وزیر اعظم
- 19 گھنٹے قبل

کیمیکل فیکٹری میں دھماکا، مالک اور منیجر سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمہ درج
- 16 گھنٹے قبل

لکی مروت : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،دو کمانڈروں سمیت 10 خارجی جہنم واصل
- 16 گھنٹے قبل
پی ایس ایل 11کی فاتح ٹیم پر لاکھوں ڈالر ز کی برسات،چیمپئن ٹیم کو کتنی رقم ملے گی؟اعلان ہو گیا
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا:سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں امریکی اور نیٹو افواج کا استعمال شدہ اسلحہ برآمد
- 21 گھنٹے قبل

ضمنی انتخابات: وزارت داخلہ نے سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کی تعیناتی کا آرڈر جاری کر دیا
- 17 گھنٹے قبل












