جی این این سوشل

تجارت

ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں تین ماہ کے دوران 0.68 فیصد اضافہ

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکااشاریہ (ایل ایس ایم آئی) 111.83 پوائنٹس ریکارڈکیاگیاتھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں تین ماہ کے دوران 0.68 فیصد اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر0.68 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات(پی بی ایس) کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جولائی سے لیکرستمبرتک کی مدت میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکااشاریہ (ایل ایس ایم آئی) 112.59 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.68 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکااشاریہ (ایل ایس ایم آئی) 111.83 پوائنٹس ریکارڈکیاگیاتھا،ستمبر2023 میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکااشاریہ 112.85 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جواگست کے مقابلہ میں 3.56 فیصدکم اورگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 1.01 فیصدزیادہ ہے۔

اگست میں بڑی صنعتوں کی پیداوارکااشاریہ 117.02 پوائنٹس اورگزشتہ سال ستمبرمیں 111.73 پوائنٹس تھا۔مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں خوراک کے شعبہ میں 0.61 فیصد، گارمنٹس 5.47 فیصد، پٹرولیم مصنوعات 0.86 فیصد، فارما 1.81 فیصد اور سیمنٹ کی پیداوارمیں 0.84 فیصد کی نموہوئی ، اس کے برعکس تمباکوکی پیداوارمیں 0.71 فیصد، ٹیکسٹائل 4.26 فیصد، آئرن اینڈ سٹیل 0.11 فیصد، برقی آلات 0.47 فیصد، آٹوموبائلز 1.45 فیصد، پیپراینڈ بورڈ 0.18 فیصد اورفرنیچر کی پیداوارمیں 2 فیصد کی کمی ہوئی۔

ٹیکنالوجی

گوگل کا پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے حکومت سے تعاون کا فیصلہ

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت ڈیجیٹائزیشن کی جانب گامزن ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوگل  کا  پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے حکومت سے تعاون کا فیصلہ

دنیا کے معروف سرچ انجن گوگل نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے حکومت سے تعاون کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس حوالے سے گوگل کے ایک وفد نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، گوگل کے ایشیا پیسیفک ریجن کے صدر اسکاٹ بیومونٹ نے وفد کی قیادت کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت ڈیجیٹائزیشن کی جانب گامزن ہے۔

وزیراعظم نے وفد کو برآمدات کے ہدف کو حاصل کرنے کے حکومتی منصوبوں کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی انفرااسٹرکچر کی بہتری کیلئے فنڈز مختص کیے گئے ہیں، پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹل کرنے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے وفد سے معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے گوگل کے تعاون کی خواہش کا اظہار کیا، وزیراعظم نے ڈیجیٹل معیشت کو آگے بڑھانے میں گوگل کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سال میں ہزاروں پاکستانیوں کی زندگیوں میں بہتری آئی، گوگل نے 10 لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں حاصل کرنے کے قابل بنایا۔

گوگل کے ایشیا پیسیفک ریجن کے صدر اسکاٹ بیومونٹ نے آئی ٹی کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو سراہا اور پاکستان میں مزید سرمایہ کاری اور حکومت سے تعاون کا فیصلہ کیا۔

گوگل کاپاکستان میں مزید سرمایہ کاری اورحکومت سےتعاون کافیصلہ

اسکاٹ بیومونٹ نے مزید کہا کہ 2026 تک گوگل پاکستان میں 5 لاکھ کروم بکس تیار کرے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی

 پنجاب سےبذریعہ جی ٹی روڈ آنےوالوں کے لیے الگ روٹ جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، مری کے لیے بھی الگ الگ روٹ پلان جاری کیا گیاہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر جلسے کے لیے این او سی جاری کرتے ہوئے انتظامیہ نے نوٹیفکیشن میں 41 مختلف شرائط بھی عائدکردیں ہیں۔ جبکہ انتظامیہ کی جانب سےباضابطہ روٹ پلان بھی جاری کردیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق جلسہ جی ٹی روڈ کھولے میدان سنگھجائی میں ہوگا جس کا آغاز 4 بجے جبکہ اختتام شام 7 بجے تک ہوگا، ریاست مخالف تقاریر یا نعروں کی اجازت نہ ہوگی اجازت صرف 8 ستمبر کے لیے ہے منتظمین اسی رات کارکنان کی واپسی یقینی بنائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کی شرائط کے مطابق آرگنائزر جلسے کی انٹرنل سیکیورٹی کے ذمہ دار ہونگے، جبکہ ریاست مخالف پرمبنی تقاریر یا نعروں کی اجازت نہیں ہوگی۔

8 ستمبر کا جلسہ ہر صورت ہوگا، گرینڈ اپوزیشن الائنس کا فیصلہ، لاہور سمیت دیگر جلسوں کا بھی اعلان

 پنجاب سےبذریعہ جی ٹی روڈ آنےوالوں کے لیے الگ روٹ جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، مری کے لیے بھی الگ الگ روٹ پلان جاری کیا گیاہے۔

واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سےنوٹیفکیشن میں کے پی، پنجاب سے بذریعہ موٹروے آنے والوں کے لیےالگ نقشہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جیل کی چکی میں مرجاؤں گا مگر و غلامی قبول نہیں کروں گا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی

اگر کوئی سمجھتا ہے کہ میں جیل میں رہ کر اپنی جگہ سے ہل جائوں گا تو یہ خام خیالی ہے، عمران خان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جیل کی چکی میں مرجاؤں گا مگر و غلامی قبول نہیں کروں گا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی

بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جیل کی چکی میں مرجاؤں گا مگر وقت کے یزید کی غلامی قبول نہیں کروں گا۔

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک انقلاب کی جانب جا رہا ہے، انہیں 8 فروری کے خاموش انقلاب سے جاگ جانا چاہیے تھا، فیصلہ سازوں کے پاس کوئی عقل نہیں اس سے احمقانہ فیصلے نہیں دیکھے، مجھے سبق سکھانے کے لیے 7 ماہ سے بشریٰ بی بی کو جیل میں رکھا ہوا ہے،  یہ مجھے بتا رہے ہیں کہ سائفر کے سامنے کیوں کھڑے ہوئے؟ میں واضح کردوں جیل کی چکی میں مرجاؤں گا مگر وقت کے یزید کی غلامی قبول نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ظلم اور جبر ہمارے سامنے کھڑا ہے تو میں اس کے سامنے کھڑا ہوں، سمجھوتہ نہیں کروں گا، قوم سُن لے، میں اس کی خاطر جیل میں ہوں، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ میں جیل میں رہ کر اپنی جگہ سے ہل جائوں گا تو یہ خام خیالی ہے، تمام عمر جیل میں رہنے کےلئے تیار ہوں۔

انہوں ںے کہا کہ ایسا ظلم کبھی نہیں دیکھا جو آج ہو رہا ہے، بلوچستان میں کرائسز بڑھتا جا رہا ہے، اگر کے پی میں پی ٹی آئی نہ ہوتی تو وہاں بھی اتنا ہی کرائسز ہوتا اس کا حل ڈنڈوں اور بندوقوں میں نہیں ہے حل یہ ہے کہ ان کے منتخب لوگوں کو آگے آنے دیں۔

بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پتلے بٹھانے سے مسائل بڑھ گئے ہیں حالات ہاتھ سے نکل رہے ہیں، اختر مینگل بالکل درست کہہ رہا ہے یہ بہت خطرناک ہو رہا ہے، اس کا حل یہ ہے کہ وہاں پر لوکل باڈی الیکشن کرائیں اوپر والوں کا پیسہ نیچے ہی نہیں جاتا وہاں غربت ہے، این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کو جو رقم ملتی ہےوہ نیچے پہنچتی ہی نہیں، ملک بھر میں اصلی لوکل باڈی الیکشن کی ضرورت ہے۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، ہمیں کہتے تھے کہ ٹی ٹی پی ہماری وجہ سے ہے تو پھر بی ایل اے بلوچستان میں کس کی وجہ سے ہے؟ دہشت گردی ختم کرنے کے لیے تین ڈائیمینشنز ہوتی ہیں انٹیلی جنس، ڈائیلاگ اور پھر آپریشن، آپ 2004ء سے دہشت گردی ختم کرنے کے لیے آپریشن کر رہے ہیں اب تک کتنا فرق پڑا؟ 

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ ڈیزاسٹر ہوا اور محسن نقوی کا نام اخبارات میں نہیں چھپا، دنیا میں ہمارا مذاق ہو رہا ہے بنگلہ دیش نے ہماری پھینٹی لگادی، ان کو اوپر لایا گیا جنہیں چیئرمین پی سی بی بننے کا شوق ہے، اوپر بیٹھ کر فیصلہ کرنے والوں کے اربوں ڈالر بیرون ممالک میں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll