ضلع میں سموگ کی روک تھام کے لئے موثر اور نتیجہ خیز اقدامات جاری رہیں گے اورماحول کو آلودہ کرکے سموگ کا موجب بننے والے قانونی کارروائی سے نہیں بچ سکتے


فیصل آباد : ضلع بھر میں انسداد سموگ اقدامات میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔اس ضمن میں محکمہ ماحولیات اورٹرانسپورٹ کی طرف سے بھرپور ایکشن لے کر سموگ پر قابو پانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
محکمہ ماحولیات کی ٹیموں نے ایک روز میں مختلف مقامات پر 4،انڈسٹریل یونٹس کے بوائلر سیل کر دیے مالکان کو 12 لاکھ روپے جرمانہ،3 مقدمات کا اندراج اور موقع سے تین افراد کو گرفتار کرایا ۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے بتایا کہ ایک روز میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے 5 بھٹہ جات سیل،مالکان کو 4 لاکھ روپے جرمانہ اور 2 مقدمات کا اندراج کرایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ شاہرات پر زہریلا دھواں دینے والی 9وہیکلز کے چالان،3ان فٹ گاڑیاں بند،ایک مقدمہ درج اور 16 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں سموگ کی روک تھام کے لئے موثر اور نتیجہ خیز اقدامات جاری رہیں گے اورماحول کو آلودہ کرکے سموگ کا موجب بننے والے قانونی کارروائی سے نہیں بچ سکتے۔
اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ماحولیات،ٹرانسپورٹ اور زراعت کے افسران فیلڈ میں بلاتعطل سرگرم عمل ہیں جبکہ شہریوں کی آگاہی کے لئے بھی اقدامات کا تسلسل جاری ہے۔
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 16 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 14 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 19 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 14 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 17 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 20 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 17 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 20 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 19 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 17 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا
- 5 منٹ قبل












