جی این این سوشل

علاقائی

فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن

فیسکو فرسٹ سرکل سے اب تک کل 1002بجلی چوروں کو پکڑا گیاہے جن کو 26لاکھ 78ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس پر مشتمل 12کروڑ21لاکھ سے زائد کاجرمانہ عائد کیاگیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فیسکو  کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

فیصل آباد: فیصل آباد  الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ریجن کے آٹھوں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکرسے70دنوں میں 3859بجلی چوروں کو پکڑلیاگیاجنہیں ایک کروڑ سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 47کروڑ11لاکھ سے زائدکے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ بجلی چوروں سے 28کروڑ 78لاکھ سے زائد کی ریکوری بھی کرلی گئی اورمجموعی طور پر فیسکو ریجن سے 3651بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کروادیاگیانیز3189چورگرفتاربھی کئے جاچکے ہیں۔

فیسکو کے ترجمان نے  بتایا کہ حکومت پاکستان اور وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہدایات پربجلی چوروں کے خلاف فیسکو کا کریک ڈاؤن جاری ہے اورچیف ایگزیکٹو فیسکو ہدایت پر فیسکو ریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں کے خاتمے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر دن اور رات کے اوقات میں چیکنگ کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فیسکو ریجن میں بجلی چوری کے خلاف جاری خصوصی مہم میں 70روزکے دوران 3629گھریلو،121کمرشل،101زرعی اور 8انڈسٹریل صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جو کہ ڈائریکٹ سپلائی،میٹر کی باڈی میں سوراخ اور ٹیمپرڈکرکے،میٹر کو سلو کرکےنیوٹرل بریک کرکے اور دیگر مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرکے محکمے کو نقصان پہنچارہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ فیسکو فرسٹ سرکل سے اب تک کل 1002بجلی چوروں کو پکڑا گیاہے جن کو 26لاکھ 78ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس پر مشتمل 12کروڑ21لاکھ سے زائد کاجرمانہ عائد کیاگیا ہے۔اسی طرح فیسکو سیکنڈ سرکل سے ٹیموں نے دوران چیکنگ اب تک کل 624بجلی چوروں کو پکڑاہے جن کو 18لاکھ 12ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور8کروڑ44لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیاگیاہے۔

 فیسکوجھنگ سرکل سے کل446بجلی چوروں کو14لاکھ60ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور5کروڑ97لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیاگیاہے۔فیسکوسرگودھاسرکل سے کل546بجلی چوروں کو13لاکھ57ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور6کروڑ40لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیاگیاہے۔

فیسکومیانوالی سرکل سے کل922بجلی چوروں کو21لاکھ16ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور10کروڑ18لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیاگیاہے۔انہوں نے بتایا کہ فیسکوٹوبہ ٹیک سنگھ سرکل سے کل319بجلی چوروں کو7لاکھ56ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور3کروڑ89لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ فیسکو ریجن سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک یہ خصوصی مہم جاری رہے گی۔

دنیا

سوئٹزر لینڈ کی حکومت کی فلسطین کے مزاحمتی گروپ حماس پر پابندی عائد

پابندی قانون کے مسودے میں حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے، میڈیا رپورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سوئٹزر لینڈ کی حکومت کی فلسطین کے مزاحمتی گروپ حماس پر پابندی عائد

سوئٹزر لینڈ کی حکومت نے فلسطین کے مزاحمتی گروپ حماس پر پابندی قانون کے مسعودے کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پابندی قانون کے مسودے میں حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے قید یا جرمانے کی سزا مقرر کی گئی ہے۔

خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ حماس پر پابندی قانون کے مسودے کو منظوری کیلئے پارلیمنٹ بھیجا جائے گا۔

مقامی میڈیا کے مطابق حماس پر پابندی کے اس فیصلے پیچھے سوئٹزرلینڈ کی یہودی تنظیمیں ایس آئی جی اور پی ایل جے ایس ہیں، جنہوں نے سوئس حکومت کو اس فیصلے پر مجبور کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اگر میں صدر ہوتا تو اسرائیل پر 7 اکتوبر والا حملہ نہ ہوتا، سابق امریکی صدرٹرمپ

میرے دورِ حکومت میں بہت سے تنازعات پھیلنے سے روکے گئے، سب واقف نہیں میرے دور میں ایران اقتصادی طور پر تباہ تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اگر میں صدر ہوتا تو اسرائیل پر 7 اکتوبر والا حملہ نہ ہوتا، سابق امریکی صدرٹرمپ

واشنگٹن : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے دورِ حکومت میں بہت سے تنازعات پھیلنے سے روکے گئے، میں صدر ہوتا تو اسرائیل پر 7 اکتوبر والا حملہ نہ ہوتا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سب واقف نہیں میرے دور میں ایران اقتصادی طور پر تباہ تھا، ایران کے پاس حماس اور حزب اللّٰہ کیلئے رقم نہیں تھی، ہماری انتظامیہ نے ایران سے فیئر ڈیل کی ہوتی۔

ان کاکہنا تھا کہ میں صدر ہوتا تو یوکرین اور روس کی صورتحال بھی پیدا نہ ہوتی۔سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میرے دورِ صدارت میں اسلامی دہشتگردی نہیں ہوئی، دہشتگردی نہ ہونے کی وجہ سخت بارڈر پالیسی تھی۔

یاد رہے کہ امریکہ میں صدارت انتخابات 5 نومبر کو ہوں گےجس کی تیاریاں ابھی عروج پر ہیں، ریپبلکن پارٹی کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن لڑینگے اور ڈیموکریٹک پارٹی سے کملا ہیرس امیدوار ہیں، اس وقت پوری دنیا کی نظریں امریکی انتخابات پر مرکوز ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

راولپنڈی میں خاتون پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں شوہر اور دیور گرفتار

 خواتین پر تیزاب پھینکنا ایک سنگین جرم ہے اور اس طرح کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا، سی پی او

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی میں خاتون پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں شوہر اور دیور گرفتار

راولپنڈی: وارث خان پولیس نے خاتون پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں شوہر اور دونوں نامزد دیوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

متاثرہ خاتون عذرا بی بی نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنے شوہر محمد شکیل سے 14 سال قبل شادی کی تھی اور دو بچیاں بھی ہیں۔ تاہم شادی شدہ زندگی میں مسلسل تشدد کا سامنا کرنے کے بعد اس نے خلع کا مقدمہ دائر کر دیا تھا اور 9 اگست کو دونوں علیحدہ ہو گئے تھے۔

عذرا بی بی کے مطابق علیحدگی کے بعد اس کے شوہر اور دیوروں نے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینی شروع کر دیں۔ گزشتہ روز جب وہ اپنی سہیلی سے مل کر گھر واپس جا رہی تھی تو ظفر الحق روڈ پر اس کے دیوروں عدیل اور خلیل نے اس پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ کروا لیا گیا ہے اور ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے اس واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا تھا اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن صبا ستار کو تفتیش کی نگرانی سونپی ہے۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے واضح کیا کہ خواتین پر تیزاب پھینکنا ایک سنگین جرم ہے اور اس طرح کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll