جی این این سوشل

پاکستان

سابق وزیر خارجہ اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب انتقال کرگئے

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان مختصر علالت کے بعد جمعہ کو 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سابق وزیر خارجہ اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب انتقال کرگئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان مختصر علالت کے بعد جمعہ کو 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

افسوسناک خبر کی تصدیق ان کے بیٹے عمر ایوب خان نے کی، جو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر ہیں۔


نماز جنازہ کل بروز ہفتہ سہ پہر 3 بجے گاؤں ریحانہ، ضلع ہری پور میں ادا کی جائے گی۔

سابق صدر اور فیلڈ مارشل ایوب خان کے بیٹے گوہر ایوب خان نے 1965 کے صدارتی انتخابات کے بعد اپنے والد کے صدارتی راج کی حمایت میں اہم کردار ادا کیا۔

وہ ایک کثیر جہتی فرد تھے، ایک سیاست دان، کاروباری اولیگارچ، ریٹائرڈ فوجی افسر، اور پاکستان مسلم لیگ کی قدامت پسند شخصیت کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ اس کے علاوہ وہ وزیراعظم نواز شریف کے دور میں وزارتی عہدوں پر فائز رہے۔

علاقائی

 یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے پرو وائس چانسلر کو عہدے سے برطرف

 پروفیسر عالم سعید سے وائس چانسلر کا اضافی چارج بھی واپس لے لیا گیا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے پرو وائس چانسلر کو عہدے سے برطرف

لاہور : پنجاب کے گورنر نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے پرو وائس چانسلر کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ پروفیسر عالم سعید سے وائس چانسلر کا اضافی چارج بھی واپس لے لیا گیا ہے۔

اس فیصلے کے بعد ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ننکانہ صاحب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد افضل کو یونیورسٹی آف ایجوکیشن کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ وہ ایک باقاعدہ وائس چانسلر کی تعیناتی تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔

پروفیسر عالم سعید یونیورسٹی میں شعبہ ڈویژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔ وائس چانسلر کے خلاف یہ کارروائی سیکشن 13/9 اور 10/7 کے تحت کی گئی ہے۔

اس برطرفی پر ردعمل دیتے ہوئے پروفیسر عالم سعید نے کہا ہے کہ اس طرح کا کوئی سلوک ایک نائب قاصد کے ساتھ بھی نہیں کیا جاتا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں عہدے سے کیوں ہٹایا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سوئٹزر لینڈ کی حکومت کی فلسطین کے مزاحمتی گروپ حماس پر پابندی عائد

پابندی قانون کے مسودے میں حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے، میڈیا رپورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سوئٹزر لینڈ کی حکومت کی فلسطین کے مزاحمتی گروپ حماس پر پابندی عائد

سوئٹزر لینڈ کی حکومت نے فلسطین کے مزاحمتی گروپ حماس پر پابندی قانون کے مسعودے کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پابندی قانون کے مسودے میں حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے قید یا جرمانے کی سزا مقرر کی گئی ہے۔

خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ حماس پر پابندی قانون کے مسودے کو منظوری کیلئے پارلیمنٹ بھیجا جائے گا۔

مقامی میڈیا کے مطابق حماس پر پابندی کے اس فیصلے پیچھے سوئٹزرلینڈ کی یہودی تنظیمیں ایس آئی جی اور پی ایل جے ایس ہیں، جنہوں نے سوئس حکومت کو اس فیصلے پر مجبور کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مولانا فضل الرحمان نے قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط لکھ دیا

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فیصلے کے خلاف مختلف بینکوں کی دائر اپیلوں کو جلد نمٹایا جائے تاکہ حکومت سود سے پاک مالیاتی ڈھانچے کی تشکیل کے لئے اقدامات اٹھائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمان  نے قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط لکھ دیا

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام خط میں وفاقی شرعی عدالت کے سودی نظام ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف مختلف بینکوں کی اپیلوں کو جلد نمٹانے کی اپیل کی۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت کے گذشتہ سال کے فیصلے میں مالیاتی نظام کو پانچ سال کے اندر سود سے  پاک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فیصلے کے خلاف مختلف بینکوں کی دائر اپیلوں کو جلد نمٹایا جائے تاکہ حکومت سود سے پاک مالیاتی ڈھانچے کی تشکیل کے لئے اقدامات اٹھائے۔

خط میں مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ختم نبوت کے حوالے سے آپ کا آخری مختصر فیصلہ  لائق تحسین ہے، تفصیلی فیصلہ جلدی جاری کرنے سے مسلمانان پاکستان پوری طرح مطمئن ہوجائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll