جی این این سوشل

پاکستان

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری

17نومبر کو 2398 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری  ہے۔31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد صرف غیر قانونی افغان باشندوں کا پاکستان سے محفوظ اور باعزت انخلاء یقینی بنایا گیا۔

افغان باشندوں کی باعزت طریقے سے افغانستان واپسی کیلئے دیگر اقدامات کے علاوہ ان کی عارضی رہائش کے لئے مختلف اضلاع میں تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔

17 نومبرکو 2398 غیرقانونی افغان باشندے اپنےملک چلے گئے،2398 افغان شہریوں میں 691 مرد، 558 خواتین اور 1149 بچے اپنے ملک چلے گئے۔

افغانستان روانگی کے لیے 213 گاڑیوں میں 490 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے، اب تک کل 232,862 غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔ چمن اور طورخم بارڈر پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغان باشندے اپنے وطن واپس جارہے ہیں۔

دنیا

روس کا یوکرین کے فوجی انسٹیٹیوٹ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

فوجی انسٹیٹیوٹ پر 2 بیلسٹک میزائل داغے گئے، حملے میں 51 افراد ہلاک اور 235 زخمی ہوئے، یوکرینی حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روس کا  یوکرین کے  فوجی انسٹیٹیوٹ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ

روس نے یوکرین کے شہر پولٹاوا میں فوجی انسٹیٹیوٹ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کر دیا۔

یوکرینی حکام کے مطابق  فوجی انسٹیٹیوٹ پر 2 بیلسٹک میزائل داغے گئے، روسی حملے میں 51 افراد ہلاک اور 235 زخمی ہوئے۔

البتہ تجزیہ نگاروں کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں یوکرینی فوجی شامل ہوسکتے ہیں۔ دوسری جانب پولٹاوا میں 3 روز کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے روس کے بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  آج کا حملہ رواں برس یوکرین پر ہوئے روسی حملوں میں سب سے ہلاکت خیز حملہ بتایا جا رہا ہے، روس کو اس حملے کا حساب چُکانا ہوگا۔

یوکرین کے ایک رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ یوکرین کو جنگ کو روسی سرزمین میں لے جانا چاہیے تاکہ ان تمام ہلاکتوں کو روکا جا سکے جن کا ہم یہاں یوکرین میں ہر روز سامنا کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم سے بلوچستان میں گاڑی بچانے والے ایکسویٹر آپریٹر محب اللہ کی ملاقات

شہباز شریف نے محب اللہ کو 25 لاکھ روپے کے انعام سے نوازا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم  سے بلوچستان میں گاڑی بچانے والے ایکسویٹر آپریٹر محب اللہ کی ملاقات

بلوچستان میں گاڑی بچانے والے ایکسویٹر آپریٹر محب اللہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے محب اللہ کو 25 لاکھ روپے کے انعام سے نوازا۔

بلوچستان کے شہر قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے محب اللہ کی وزیراعظم ہاؤس آمد ہوئی، جہاں شہبازشریف نے محب اللہ کا استقبال کیا اور کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو آپ پر فخر ہے، آپ کے انسانیت سے محبت کے جذبے کی دل سے قدر کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ آپ نے ہمت سے کام لے کر قیمتی انسانی جانیں بچائیں، آپ نے مصیبت میں گھرے لوگوں کو بچاکرقومی فریضہ ادا کیا۔

ایکسویٹر آپریٹر محب اللہ نے کہا کہ اعزاز کی بات ہے کہ میں ملک کے وزیراعظم سے ملاقات کررہا ہوں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی

تیل کی عالمی قیمت 9ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔ خبرایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 4.5فیصد کم ہو کر 74.02ڈالر فی بیرل ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت گر گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق تیل کی عالمی قیمتوں میں 4فیصد سے زیادہ کمی  ہوئی ۔ 

تیل کی عالمی قیمت 9ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔ خبرایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 4.5فیصد کم ہو کر 74.02ڈالر فی بیرل ہو گئی،تیل کی عالمی قیمت میں کمی لیبیا کے حریف گروپوں میں مفاہمت میں پیشرفت پر ہوئی،فریقین میں تنازع کے حل سے لیبیا میں تیل کی پیداوار اور برآمدات شروع ہو سکیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll