ہم اس صدی کے وسط تک کیسا ایشیا و بحرالکاہل دیکھنا چاہتے ہیں


بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا ایک صدی کی بڑی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے اور عالمی معیشت کو مختلف خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے۔
کھلے پن سے ترقی ممکن ہے اور بندش زوال کی جانب لے جاتی ہے، ہمیں آزادانہ اور کھلی تجارت وسرمایہ کاری کا تحفظ کرنا چاہیے، عالمی تجارتی تنظیم کی قیادت میں کثیرالجہتی تجارتی نظام کی حمایت اور اسے مضبوط بنانا چاہیے، عالمی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام اور ہمواری کو برقرار رکھنا چاہیے اور اقتصادی اور تجارتی امور کو سیاسی رنگ دینے، انہیں بطور ہتھیار استعمال کرنے اور قومی سلامتی کے تصور کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی مخالفت کرنی چاہیے۔
چینی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو انہوں نے ان خیا لات کا اظہار اپیک رہنماؤں کے 30 ویں غیر رسمی اجلاس میں شرکت کر تے ہو ئے اہم خطاب میں کیا۔اُن کے خطاب کا موضوع رہا“ ایشیا و بحرالکاہل علاقے میں اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے اصل امنگوں پر قائم رہیں، متحد رہیں اور تعاون کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ترقی کے انجن کے طور پر ایشیا و بحرالکاہل علاقے پر وقت کی مزید بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔
ایشیا و بحرالکاہل علاقے کے رہنماؤں کی حیثیت سے ہمیں اس بارے میں گہرائی سے سوچنا چاہیے کہ ہم اس صدی کے وسط تک کیسا ایشیا و بحرالکاہل دیکھنا چاہتے ہیں ، ایشیا بحرالکاہل کی ترقی کے آئندہ’’سنہری 30 سال‘‘ کی تعمیر کیسے کی جائے اور اس عمل میں اپیک کے کردار کو کس بہتر انداز سے بروئے کار لایا جائے۔

تھائی لینڈ، کمبوڈیاکے ساتھ جنگ بندی پر آمادہ
- 5 hours ago

نشانِ حیدر پانے والے پہلے شہید کیپٹن محمد سرور کا 77واں یومِ شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
- 5 hours ago

راولپنڈی:موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹر چینج کے قریب حادثے کا شکار، 7 افراد جاں بحق، 20 زخمی
- 4 hours ago

پیرو میں مسافر بس کھائی میں گر گئی، 18 افراد ہلاک
- 5 hours ago

ملک بھر میں پولیو کیسز میں اضافہ، سندھ اور خیبر پختونخوا میں 3 نئے کیسز رپورٹ
- 4 hours ago

اسرائیلی فوج نےامدادی کشتی حنظلہ کو غزہ پہنچنے سے پہلے ہی روک دیا، سماجی کارکن اور عملہ اغواء
- 3 hours ago

حالیہ مون سون بارشوں کے دوران جانی نقصانات کی رپورٹ جاری
- 20 minutes ago

امریکی ایئرلائن کی پرواز میں ٹیک آف کے دوران آتشزدگی،مسافروں کا ہنگامی سلائیڈز کے ذریعےانخلاء
- 2 hours ago

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان چیمپئنز کی ویسٹ انڈیز کو49 رنز سے شکست
- 5 hours ago

28 جولائی سے مون سون بارشوں کے پانچواں اسپیل شروع،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 5 hours ago

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ترنول میں چھاپہ مار کر 25 من گدھے کا گوشت برآمد کرلیا
- 3 hours ago

ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب ہدف جی 20 میں شمولیت ہے، اسحاق ڈار
- an hour ago