سوڈان کی وزیر خارجہ مریم الصادق المہدی نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔جس میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطین کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوڈان کی وزیر خارجہ مریم الصادق المہدی نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔جس میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطین کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔دونوں وزرائے خارجہ کیجانب سے نہتے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت بھی کی گئی۔
وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں پر جاری مظالم، بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی اور انسانی حقوق کی علمبردار قوتوں کیلئے لمحہ فکریہ ہیں ، وزیر خارجہ نے سوڈانی ہم منصب کو، فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم رکوانے اور عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانے کیلئے، پاکستان کی جانب سے کی جانے والی سفارتی کاوشوں سے آگاہ کیا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان، کا موقف واضح اور دو ٹوک ہے، پاکستان، فلسطینیوں کی حق ارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا،وزیر اعظم عمران خان نے فلسطینی صدر کیساتھ ٹیلیفونک رابطے میں، فلسطین کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔ میرا کل فلسطین کے وزیر خارجہ سے رابطہ ہوا اور میں نے انہیں فلسطین کے معاملے پر پاکستان کی جانب سے کی جانیوالی سفارتی کاوشوں سے آگاہ کیا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے مسئلہ فلسطین کے پرامن حل اور اسرائیلی جارحیت کی روک تھام کیلئے عالمی فورمز پر مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا ہے۔
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 20 hours ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- a day ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- a day ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 days ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- a day ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- a day ago




