اسلام آباد: معروف فنکار و ہدایتکار فاروق قیصر کو اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں سیاسی سماجی اور شوبز سے وابستہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق نامور مزاح نگار، کارٹونسٹ اور شاعر فاروق قیصر کو اسلام آباد میں سپرد خاک کردیا گیا ہے ۔ فاروق قیصر کی نمازِ جنازہ اسلام آباد کے ایچ الیوان قبرستان میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں سیاسی ، سماجی اور شوبز سے منسلک شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
نماز جنازہ میں شریک آئی جی موٹروے کلیم امام، فرحت اللہ بابر، میاں اسلم اور فنکار مسعود خواجہ نے فاروق قیصر کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مرحوم نے ہر دلعزیز كردار "انکل سرگم" سے اہم سماجی مسائل کو اُجاگر کیا، فاروق قیصر کے جانے سے پاکستان میں شعبہ فن کا اہم باب بند ہوگیا۔
خیال رہے کہ پچھتر سالہ فاروق قیصر جمعے کی شب اسلام آباد میں حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے، ان کے سوگواران میں ایک بیٹا اور دو بیٹاں شامل ہیں۔
مرحوم کے نواسے حسنین قیصرکا کہنا تھاکہ فاروق قیصرکافی عرصے سےعارضہ قلب میں مبتلا تھے، ایک گھنٹہ پہلےنانا کی طبیعت خراب ہوئی، اسپتال لے جانے کے لیے ایمبولینس بلائی مگر ان کا پہلے ہی انتقال ہوگیا۔
ایران کسی بھی فوجی جارحیت کا منہ توڑجواب دےگا: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
- 10 گھنٹے قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- 10 گھنٹے قبل

پنجگور: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 3 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل

پاکستانی طالبہ نے ہاؤسٹن میں COPERNICUS VII میں فزکس اور ایسٹرونومی مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
- 7 گھنٹے قبل

ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سےحکومت جو بھی فیصلہ کریگی،من و عن عمل کریں گے،محسن نقوی
- 2 دن قبل

خیبرپختوانخوامیں آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ونٹر انٹرنشپ پروگرام جاری
- 2 دن قبل

اگر وادی تیراہ کو خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو پختون قوم کا جرگہ بلاؤں گا، سہیل آفریدی
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا منی سوٹا کے گورنر اور میئر پرلوگوںکو بغاوت کے لیے بھڑکانے کا الزام
- 2 دن قبل
وفاقی وزیر داخلہ نے جدید ترین مانیٹرنگ نظام ”شکرا“ کا افتتاح کر دیا
- 8 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا جیم اسٹون انڈسٹری کے فروغ اور برآمدات بڑھانے پر زور
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان نے اپنی دانشمندانہ اور اسٹریٹجک سفارتکاری کے ذریعے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت دی، عالمی جریدہ
- 2 دن قبل














