جی این این سوشل

دنیا

اقوام متحدہ کا غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سیز فائر پر زور

غزہ کو شہریوں کو جو صورتحال درپیش ہےجو رواں صدی میں شاذ و نادر ہی سامنے آئی ہے، انسانی حقوق کے کمشنر وولکر تُرک

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اقوام متحدہ کا غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سیز فائر  پر زور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے کمشنر وولکر تُرک نے کہا ہے کہ غزہ کے فلسطینی، جن کے حقوق برسوں سے بڑے پیمانے پر محدود ہیں، اب انہیں شدید بمباری کا سامنا ہے، غزہ کو شہریوں کو جو صورتحال درپیش ہےجو رواں صدی میں شاذ و نادر ہی سامنے آئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے عرب گروپ اور اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) کی درخواست پر بلائے گئے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران وولکر تُرک نے کہا کہ گزشتہ پانچ ہفتوں میں غزہ میں رہنے والا ہر 57 واں شخص یا تو ہلاک ہو گیا ہے یا پھر وہ زخمی ہے۔ (غزہ میں) ’تکلیف کی سطح ناقابلِ تصور ہیں۔ وہاں کی صورتحال ایک ڈراؤنے خواب جیسی ہے۔غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز کے حملوں میں اب تک 11 ہزار 100 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں لگ بھگ چار ہزار600 بچے شامل ہیں۔

زخمیوں کی تعداد 26 ہزار سے زائد ہے جبکہ دو ہزار افراد ایسے ہیں کہ جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ عمارات کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں کی وجہ سے غزہ کے ہسپتالوں، سکولوں، بازاروں اور بیکریوں سمیت تمام عوامی مقامات بند ہیں اور ایسی جگہوں پر بہت سے شہری پھنسے ہوئے ہیں۔

وولکر ترک نے مختلف ممالک کے سفیروں اور اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کے سربراہوں کو بتایا کہ ایک بڑی آبادی گہرے نفسیاتی صدمے میں ہے اور خاص طور پر اس جنگ کے بچوں پر پڑنے والے اثرات بہت دوررس منفی نتائج کے حامل ہو سکتے ہیں۔ اسرائیلی فورسز کی جانب سے شمالی علاقوں سے نکل جانے کی ہدایات کے باوجود بے شمار شہری وہاں سے باہر نہیں جا سکتے کیونکہ مسلسل حملے ہو رہے ہیں۔

اس وقت شمالی غزہ میں ہزاروں بچے، معذور، بیمار اور زخمی افراد شمال میں پھنسے ہوئے ہیں۔ان علاقوں میں بھاری شلینگ کی وجہ سے امدادی کارروائیاں بھی ممکن نہیں ہیں۔انہوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سیز فائر کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف غزہ کے شہریوں میں خوراک اور ضروری امدادی سامان پہنچانے میں مدد ملے گی بلکہ اس ہولناک صورت حال سے نکلنے کا راستہ بھی پیدا ہو گا،اجتماعی سزا کے اس سلسلے کا خانمہ ہونا چاہیے۔

پاکستان

نئےتوشہ خانہ ریفرنس،عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 ستمبر تک توسیع کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نئےتوشہ خانہ ریفرنس،عمران خان اور  بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

نئےتوشہ خانہ ریفرنس میں بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان  اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 ستمبر تک توسیع کردی گئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے نئے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ نئے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور بشری بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 ستمبر تک توسیع کردی گئی۔

نیب پراسیکیوٹر نے توشہ خانہ کے پرانے ریفرنس کا جوڈیشل ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست دی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد نیب کی جوڈیشل ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر 6 ستمبر کو سماعت کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی لاہور میں فائرنگ سے ہلاک

فائرنگ سے جاوید بٹ کی بیوی زخمی جبکہ بیٹی محفوظ رہی، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی لاہور میں فائرنگ سے ہلاک

امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی لاہور میں فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مسلم ٹاؤن انڈر پاس کے قریب محمد جاوید بٹ کی کار پر فائرنگ ہوئی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ مقتول کی بیوی فائر لگنے سے زخمی ہوگئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔

گاڑی میں سوار مقتول جاوید بٹ کی بیٹی محفوظ رہی۔ مقتول جاوید بٹ امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی تھا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکمرانوں کی ناکامیوں کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کر پا رہا، حافظ نعیم

حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ ڈال دیا ہے جبکہ آئی پی پیز کو ہر طرح کی سہولیات دی جا رہی ہیں، امیر جماعت اسلامی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکمرانوں کی ناکامیوں کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کر پا رہا، حافظ نعیم

لاہور : جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں معدنی وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن حکمران طبقے کی ناکامیوں کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کر پا رہا۔ حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ ڈال دیا ہے جبکہ آئی پی پیز کو ہر طرح کی سہولیات دی جا رہی ہیں۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی اس وقت پاکستان کی سب سے مؤثر سیاسی جماعت ہے اور وہ ملک میں سیاسی خلا کو پورا کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نوجوانوں کو پاکستان کے مستقبل سے مایوس نہیں ہونے دیگی اور انہیں ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی دعوت دی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں معدنی وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن حکمران طبقے کی ناکامیوں کی وجہ سے ملک ترقی نہیں کر پا رہا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں موجود تمام فرقوں کا احترام کرتی ہے اور خواتین کی بہتری کے لیے کام کر رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں ایک نئی سیاسی ثقافت پیدا کرنا چاہتی ہے اور وہ اس کے لیے نوجوانوں سے تعاون کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں موجود مافیا کے خلاف جدوجہد کرے گی اور عوام کو ان کے حقوق دلوانے کے لیے کام کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll