جی این این سوشل

پاکستان

الیکشن کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کی ملاقات ،سیکیورٹی کی صورت حال کا جائزہ

آئی جی اسلام آباد نے حلقہ بندیوں کے اعتراضات کی سماعت کے دوران امن برقرار رکھنے سے متعلق اقدامات پر بریفنگ بھی دی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الیکشن کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کی ملاقات ،سیکیورٹی کی صورت حال کا جائزہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد :آج سوموار کے روز اسلام آباد میں  چیف الیشکن کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کی ملاقات ہوئی ۔

آئی جی اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کے اطراف میں سیکیورٹی کا جائزہ لیا ، آئی جی اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کو انتطامات سے متعلق آگاہ بھی کیا ۔

آئی جی اسلام آباد نے حلقہ بندیوں کے اعتراضات کی سماعت کے دوران امن برقرار رکھنے سے متعلق اقدامات پر بریفنگ بھی دی ۔

الیکشن کمیشن کے اندر اور اس کے اطراف میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔

آئی جی اسلام آابد نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک اہم ادارہ ہے اس کی سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔

دنیا

جنگی معاہدوں کے تحت اسرائیل نے مزید 30 فلسطینی رہا کر دیے

اسرائیلی چھاپوں کے دوران بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جنگی معاہدوں کے تحت اسرائیل نے مزید 30 فلسطینی رہا کر دیے

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی میں دو دن کی توسیع کے بعد آج تیس فلسطینی خواتین اور بچوں کواسرائیلی جیلوں سے رہا کردیاگیا ۔

ادھر اسرائیلی فوج نے جینن اوراس کے پناہ گزین کیمپوں پرچھاپے مارکر گھروں اوردیگر عمارتوں کوتباہ کردیا ہے اور تقریباً بیس فلسطینیوں کو گرفتارکرلیا ہے ۔

اسرائیلی چھاپوں کے دوران بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ۔

گزشتہ ماہ کی سات تاریخ سے جاری جنگ میں غزہ میں پندرہ ہزار خواتین اور بچے جبکہ دو سو چالیس سے زائد مغربی کنارے میں شہید ہوگئے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پرالقادر ٹرسٹ ڈیڈ کو پبلک کرنے کا فیصلہ

القادر ٹرسٹ کو بھی شوکت خانم کی طرز پر چلایا جا رہا ہے، اس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی کردارنہیں، وکیل انتظار پنجوتھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پرالقادر ٹرسٹ ڈیڈ کو پبلک کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے وکیل انتظارپنجوتھا کا کہنا ہے کہ القادرٹرسٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی کردارنہیں، عمران خان کی ہدایت پرالقادر ٹرسٹ ڈیڈ کو پبلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےپی ٹی آئی وکیل کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کو بھی شوکت خانم کی طرز پر چلایا جا رہا ہے، اس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی کردارنہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر القادر ٹرسٹ ڈیڈ کو پبلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انتظارپنجوتھا نے کہا کہ القادرٹرسٹ کی زمین ذاتی فائدے کیلئے نہیں تھی، یہ ٹرسٹ دینی وسائسنی تعلیمات کیلئےقائم کیا گیا، یہ ادارے اس لئے ہیں کہ غریب افراد کو دینی و سائنسی تعلیمات ایک چھت تلے ملے، ٹرسٹ ڈیڈ میں واضح لکھا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی یا ان کی اہلیہ کوئی مالی فائدہ نہیں لے سکتے، جھوٹے کیسز صرف اور صرف ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ ڈیڈ کا کلاز 10 جس کے بارے میں سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ ٹرسٹ سے عمران خان یا ان کی اہلیہ کسی بھی قسم کی تنخواہ یا دوسری مراعات حاصل نہیں کر سکتے،یہی وجہ سے کہ آج تک نیب کی تفتیش میں یہ بات ثابت نہیں ہوئی کہ عمران خان یا ان کی اہلیہ یا ان کے رشتہ داروں نے ٹرسٹ سے کسی قسم کاکوئی فائدہ لیا ہو۔

پی ٹی آئی کے وکیل انتظارپنجوتھا نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کی بنیاد ذاتی فائدے کیلئے نہیں تھی، اس ٹرسٹ کے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی دونوں ٹرسٹیز ہیں۔بشریٰ بی بی کا کردارصرف بطور ٹرسٹی کا ہے، القادر ٹرسٹ کو اس کا بورڈ چلاتا ہے، اس میں کسی کا کوئی عمل دخل نہیں ہے، ادارہ چلانے کیلئے جو بھی فیصلے ہوتے ہیں وہ بورڈ کرتا ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پیپلزپارٹی آج 56واں یوم تاسیس منارہی ہے

یوم تاسیس کی مرکزی تقریب کوئٹہ میں ایوب اسٹیڈیم میں  ہورہی ہے  جس سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیپلزپارٹی آج 56واں یوم تاسیس منارہی ہے

پیپلز پارٹی آج اپنا 56 واں یوم تاسیس منا رہی ہے، یوم تاسیس کی مرکزی تقریب کوئٹہ میں ایوب اسٹیڈیم میں  ہورہی ہے  جس سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے سے مشہور ہونے والی پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد 1967ء میں آج ہی کے روز لاہور میں ڈاکٹر مبشر حسن کے گھر رکھی گئی، پیپلز پارٹی کے جیالے آج بھی پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار بھٹو کی ولولہ انگیز تقریروں کے سحر میں مبتلا ہیں، بے نظیر بھٹو شہید کی یادیں بھی دلوں میں زندہ ہیں۔

بلوچستان سمیت ملک کے مختف حصوں سے جیالوں کی آمد جاری ہے اور ملک پاکستان کے مختلف حصوں سے لوگ جوک در جوک تشریف لا رہے ہیں ۔

جیالے جھنڈے اور ذولفقار علی بھٹو کی بڑی بڑی تصویریں اٹھائے جلسہ گاہ کی طرف جا رہے ہیں اور ان کا جذبہ اور ولولہ تعریف کے قابل ہے۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو نے امیر طبقے کے بجائے عام آدمی کے مسائل پر زور دیا، کسانوں اور مزدوروں کو ان کے حقوق سے متعلق آگاہی دی، یہی وجہ تھی کہ پیپلز پارٹی عوام کے اندر مقبول جماعت کے طور پر ابھری مگر ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعد پیپلز پارٹی پر مشکل ترین وقت آیا، ضیاءالحق کے مارشل لاء میں جیالوں نے کوڑے کھائے اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ضیا دور کے بعد محترمہ بے نظیر بھٹو نے پارٹی کی قیادت سنبھالی تو عوام نے ذوالفقار علی بھٹو کی طرح ہی ویلکم کیا، ملک کو ایٹمی قوت بنانے اور 1973ء کا آئین دینے جیسے عظیم کارناموں کا سہرا پیپلز پارٹی ہی کو جاتا ہے ۔

 ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے بعد عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے پیپلز پارٹی اپنے مسائل میں گھر گئی۔

بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد قیادت کا مسئلہ رہا تو کبھی قیادت میں اختیارات کا تنازع یا پھر دیگر سیاسی جماعتوں سے مقابلے کا چیلنج درپیش رہا، چاروں صوبوں کی زنجیر قرار دی جانے والی پیپلز پارٹی ہر دور میں کسی نہ کسی بحران سے گزری، آج تاثر عام ہے کہ پارٹی ایک صوبے تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، اب دیکھنا ہے کہ نوجوان قیادت ایک بار پھر عام آدمی کا اعتماد کیسے حاصل کرتی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll