پاکستان
نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی سے چینی سفیر جیانگ ژائی ڈانگ نے ملاقات
ملاقات میں سکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق

نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی سے چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈانگ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان کئی دہائیوں پر مشتمل دوستی دنیا بھر کے لئے مثال ہے۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان انوارالحق کاکڑ کے کامیاب دورہ چین کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دورہ سے سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط ہو گا، ہمارااگلا ہدف دورے کے دوران کئے گئے معاہدوں کو عملی جامہ پہنانا ہے۔
انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کے گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹیو کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلوبل سکیورٹی کو بڑھانے کیلئے پاکستان ہر قسم کے بین الاقوامی تعاون میں فعال کردار ادا کرنے کو تیار ہے ۔
سرفراز بگٹی نےکہا کہ چینی شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔چینی سفیر نے چینی باشندوں کو ہر ممکن سکیورٹی فراہم کرنے پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔ دہشت گردی ایک چیلنج ہے مگر ہم نے اسے پہلے بھی شکست دی ہے اور اس مرتبہ بھی اس کا مکمل خاتمہ کریں گے۔
چینی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔ ملاقات میں سکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
پاکستان
چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پرالقادر ٹرسٹ ڈیڈ کو پبلک کرنے کا فیصلہ
القادر ٹرسٹ کو بھی شوکت خانم کی طرز پر چلایا جا رہا ہے، اس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی کردارنہیں، وکیل انتظار پنجوتھا

پی ٹی آئی کے وکیل انتظارپنجوتھا کا کہنا ہے کہ القادرٹرسٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی کردارنہیں، عمران خان کی ہدایت پرالقادر ٹرسٹ ڈیڈ کو پبلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےپی ٹی آئی وکیل کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کو بھی شوکت خانم کی طرز پر چلایا جا رہا ہے، اس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی کردارنہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر القادر ٹرسٹ ڈیڈ کو پبلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انتظارپنجوتھا نے کہا کہ القادرٹرسٹ کی زمین ذاتی فائدے کیلئے نہیں تھی، یہ ٹرسٹ دینی وسائسنی تعلیمات کیلئےقائم کیا گیا، یہ ادارے اس لئے ہیں کہ غریب افراد کو دینی و سائنسی تعلیمات ایک چھت تلے ملے، ٹرسٹ ڈیڈ میں واضح لکھا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی یا ان کی اہلیہ کوئی مالی فائدہ نہیں لے سکتے، جھوٹے کیسز صرف اور صرف ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے ہیں۔
القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے عمران خان کے وکلاء @intazarpanjutha کی پریس کانفرنس pic.twitter.com/7AKHF9H2B0
— PTI (@PTIofficial) November 30, 2023
انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ ڈیڈ کا کلاز 10 جس کے بارے میں سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ ٹرسٹ سے عمران خان یا ان کی اہلیہ کسی بھی قسم کی تنخواہ یا دوسری مراعات حاصل نہیں کر سکتے،یہی وجہ سے کہ آج تک نیب کی تفتیش میں یہ بات ثابت نہیں ہوئی کہ عمران خان یا ان کی اہلیہ یا ان کے رشتہ داروں نے ٹرسٹ سے کسی قسم کاکوئی فائدہ لیا ہو۔
پی ٹی آئی کے وکیل انتظارپنجوتھا نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کی بنیاد ذاتی فائدے کیلئے نہیں تھی، اس ٹرسٹ کے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی دونوں ٹرسٹیز ہیں۔بشریٰ بی بی کا کردارصرف بطور ٹرسٹی کا ہے، القادر ٹرسٹ کو اس کا بورڈ چلاتا ہے، اس میں کسی کا کوئی عمل دخل نہیں ہے، ادارہ چلانے کیلئے جو بھی فیصلے ہوتے ہیں وہ بورڈ کرتا ہے۔
تفریح
مصر کا الجونہ فلم فیسٹیول 14 سے 21 دسمبر تک منعقد ہوگا
انہوں نے کہا کہ اس سال کے ایڈیشن کا مقصد غزہ کی موجودہ صورتحال اور غیر انسانی حالات پر روشنی ڈالنا ہے

مصر کا الجونہ فلم فیسٹیول 14 سے 21 دسمبر تک منعقد ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ الجونہ فیٹسیول کے چھٹے ایڈیشن میں فلسطینی فلم انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے فلسطینی سنیما کے لیے وقف ایک خصوصی پروگرام پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سال کے ایڈیشن کا مقصد غزہ کی موجودہ صورتحال اور غیر انسانی حالات پر روشنی ڈالنا ہے۔
فیسٹیول کے دوران مصری ہلال احمر کے ساتھ مل کر غزہ میں انسانی امداد کی کوششوں کے لیے عطیات جمع کرنے کے لیے ’ فنڈ ریزنگ ڈنر‘ کا انتظام کیا گیا ہے۔قاہرہ کے جنوب میں 250 میل دور سیاحتی قصبے الغردقہ کے قریب بحیرہ احمر کے کنارے واقع ایک ریزورٹ میں منعقد ہونے والا فلم فیسٹیول کا چھٹا ایڈیشن فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر بغیر کسی جشن کے منعقد ہو گ
پاکستان
نگران وزیر اعلٰی جسٹس مقبول باقر کی فلسطینی طلباء کو وظائف کی منظوری
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں اور دوسرے تعلیمی اداروں کو جہاں فلسطینی طلباء پڑھتے ہیں اس بارے میں ہدایات پہلے ہی جاری کردی گئی ہیں

سندھ کے نگران وزیر اعلیٰ ریٹائرڈ جسٹس مقبول باقر نے صوبے کے سرکاری تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم فلسطینی طلباء کےلئے وظائف کی منظوری دے دی ہے۔
نگران وزیر اعلیٰ ریٹائرڈ جسٹس مقبول باقر نے صوبے کے مختلف اداروں میں زیر تعلیم فلسطینی طلباء سے ہاسٹل واجبات سمیت فیس معاف کرنے کا پہلے ہی اعلان کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ فلسطین کے ساتھ پاکستان پہلے دن سے کھڑا ہے اور فلسطین سے محبت پاکستانیوں کے ایمان کا حصہ ہے ۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اس حوالے سے یونیورسٹیوں اور دوسرے تعلیمی اداروں کو جہاں فلسطینی طلباء پڑھتے ہیں اس بارے میں ہدایات پہلے ہی جاری کردی گئی ہیں۔
-
تجارت 2 دن پہلے
ڈیمانڈ میں کمی کے بعد سونا مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے، بیرسٹرعلی ظفر
-
پاکستان ایک دن پہلے
بھارت ، لاگت میں اضافے کے باعث گاڑیوں کی قیمتیں اثر انداز
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاکستان تحریک انصاف کاانٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ
-
دنیا 9 گھنٹے پہلے
یو اے ای نے 500 درہم کا نیا کرنسی نوٹ متعارف کردیا
-
دنیا 2 دن پہلے
کرسٹوفر لکسن، نیوزی لینڈ کے نئے وزیراعظم بن گئے
-
تجارت 2 دن پہلے
موبائل فونز کی درآمد میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ
-
دنیا 17 گھنٹے پہلے
امریکا کے سفارت کار سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر انتقال کرگئے