Advertisement
ٹیکنالوجی

وزیراعظم کا زینب الرٹ ریسپانس اینڈ ریکوری موبائل ایپ ''زارا'' کا اجرا

انوارلحق کاکڑ نے کہا کہ بچوں کے زارا ایپ بچوں کے لاپتہ اور اغواء ہونے سے متعلق اطلاع دینے کیلئے استعمال کی جاسکتی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Nov 21st 2023, 2:09 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم کا زینب الرٹ ریسپانس اینڈ ریکوری موبائل ایپ ''زارا'' کا اجرا

زرا الرٹ ایپ سسٹم کو لاپتہ یا اغوا ہونے والے بچوں کے کیسز میں تیزی سے ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جس کا مقصد انہیں جلد سے جلد تلاش کرنا اور بازیاب کرنا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ غزہ میں قتلِ عام کو بچوں کا ہولوکوسٹ قراردے دیا۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے عزارا ایپ بچوں کے لاپتہ اور اغواء ہونے سے متعلق اطلاع دینے کیلئے استعمال کی جاسکتی ہے۔

ایپ استعمال کرنے والے لوگ بچے کے لاپتہ ہونے کے بارے میں مکمل معلومات کے ساتھ بچے کی تصویر اپ لوڈ اور متعلقہ محکموں کو فوری کارروائی کیلئے چوکس کرسکیں گے۔

عالمی دن پر غزہ کے ان بچوں کا خیال آیا جنہیں خاک وخون میں نہلا دیا گیا جن کے ہاتھ پاؤں سرسلامت نہیں صرف لاشیں پڑی ہیں۔

Advertisement
Advertisement