دنیا

اسرائیلی پرچم بردار بحری جہاز پر قبضے میں ایران کا کوئی کردار نہیں ، ترجمان

اسرائیل نے یہ الزام موجودہ صورتحال سے بچنے کے لیے ایران پر لگایا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر نومبر 21 2023، 11:45 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسرائیلی پرچم بردار بحری جہاز پر قبضے میں ایران کا کوئی کردار نہیں ، ترجمان

تہران: ایران نے یمن میں موجود حوثیوں کی طرف سے بحیرہ احمر میں اسرائیلی پرچم بردار بحری جہاز پر قبضے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی امور خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے تہران میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بحیرہ احمر میں ایک اسرائیلی پرچم بردار بحری جہاز پر قبضے میں ایران کا کوئی کردار نہیں ہے ۔ انہوں نے اس واقعے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے یہ الزام موجودہ صورتحال سے بچنے کے لیے ایران پر لگایا ہے۔

انہوں نے اسرائیلی دعووں کی تردید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم کئی مرتبہ یہ کہہ چکے ہیں کہ خطے میں مزاحمتی گروپ آزادانہ اور اپنے طور پر اپنے اور اپنے لوگوں کے مفادات کی بنیاد پر کام کرتے ہیں اور اس میں ایران کا کوئی کردار نہیں ہے ۔