کھیل
این سے ینگ کا چائنا ماسٹرز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کےویمنز سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز
بی ڈبلیو ایف چائنا ماسٹرز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے چین کے شہر شینزن کے بے جمنازیم میں جاری ہیں

بیجنگ: جنوبی کوریا کی نامور کھلاڑی اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ این سے ینگ بی ڈبلیو ایف چائنا ماسٹرز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی۔
21 سالہ جنوبی کورین بیڈمنٹن سٹار نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں تھائی لینڈ کی حریف کھلاڑی لالنرت چائیوان کو باآسانی 0-2 سیٹس سے شکست دی۔ بی ڈبلیو ایف چائنا ماسٹرز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے چین کے شہر شینزن کے بے جمنازیم میں جاری ہیں۔
چین کے شینزن بے جمنازیم میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میچ میں جنوبی کوریا کی نامور کھلاڑی اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ این سے ینگ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کی حریف کھلاڑی لالنرت چائیوان کو سٹریٹ سیٹس میں 16-21 اور 11-21سے شکست دے کر نہ صرف فاتحانہ آغاز کیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا
پاکستان
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے تھائی لینڈ کے چیف اومبڈس سمین سومسک سوان سے ملاقات
گورنر سندھ نے کہا کہ محتسب کا ادارہ سرکاری محکموں کے خلاف عوام کی شکایات کا ایک اہم فورم ہے

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے تھائی لینڈ کے چیف اومبڈسمین اور انٹرنیشنل اومبڈسمین انسٹیٹیوٹ ایشیا ریجن کے صدر سومسک سوان سوجریت نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں ان کی اہلیہ اور تھائی لینڈ کے صوبے ریونگ کی صدر ریڈ کراس چیپٹر مسز نیپا بھی ہمراہ تھیں۔ ملاقات میں صوبائی محتسب اعجاز علی خان اور صوبائی محتسب کی مشیر ریحانہ میمن بھی موجود تھی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ محتسب کا ادارہ سرکاری محکموں کے خلاف عوام کی شکایات کا ایک اہم فورم ہے، محتسب کے ادارے سے بغیر کسی معاوضے کے انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جاتی ہے۔کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ محتسب کے دونوں اداروں میں وفودکے تبادلے کے ذریعے افسران کی صلاحیتوں کو بڑھایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہائوس میں بھی لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے امید کی گھنٹی لگائی گئی ہے، بیل آف ہوپ کو 24 گھنٹے اور ڈیجیٹلائزڈ کردیا گیا ہے۔ بعد ازاں تھائی لینڈ کے محتسب نے گورنر سندھ کے ہمراہ امید کی گھنٹی بجائی، انہوں نے قائد روم کا دورہ کیا اور طاقتور پاکستان کے راشن بیگز کا معائنہ بھی کیا۔
تجارت
کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر میں مزید کمی
انٹر بینک میں 20پیسے سستا ہو کر 284.97 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے سستا ہو کر 286روپے پر بند ہوا، اسٹیٹ بینک

کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قدر مزید کم ہو گئی۔انٹر اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 20پیسے سستا ہوا جس کے تحت ڈالر 285.17سےکم ہو کر 284.97 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50پیسے سستا ہو کر 286روپے پر بند ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/vnEm6QRcGW#SBPExchangeRate pic.twitter.com/BD7DIQ5kMX
— SBP (@StateBank_Pak) December 1, 2023
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 1159 پوائنٹس کے اضافے سے 61 ہزار 691 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 387 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 297 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 74 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 52 کروڑ 67 لاکھ شیئرز کی لین دین ہوئی آج کے دن 21 ارب 10 کروڑ سے زائد کا کاروبار ہوا ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 61,779 جبکہ کم ترین سطح 60,576 رہی ۔
پاکستان
تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولیوں کا آغاز
نامزد چیئرمین بیرسٹر گوہ رنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
-1280x720.jpg)
تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی وصولی کے عمل کا آغاز کر دیا گیا، نامزد چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفیسر سردار مصروف خان ایڈووکیٹ نے وصول کئے۔
تحریک انصاف کے انٹر پارٹی انتخابات کل ہوں گے، انٹراپارٹی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری دن ہے۔
بیرسٹر گوہر خان کے پارٹی چیئرمین کے طور پر تجویز کنندہ احمد اویس ہیں جب کہ رؤف حسن تائید کنندہ ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر پاکستان تحریک انصاف نیاز اللہ نیازی ایڈووکیٹ بھی اس موقع پ موجود تھے
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں چیئرمین کے عہدے کے لیے بیرسٹر گوہر خان کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے،
بیرسٹر گوہر نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے نامزد چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی تھے ہیں اور تاحیات رہیں گے۔
-
تجارت 14 گھنٹے پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان، پٹرول کے نرخ برقرار
-
تجارت 2 دن پہلے
بجلی کی قیمت میں مزید 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکا کے سفارت کار سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر انتقال کرگئے
-
صحت 2 دن پہلے
خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ نتائج کا اعلان کردیا
-
تجارت 2 دن پہلے
روپے کی قدر میں کمی، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
-
تجارت ایک دن پہلے
یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
علاقائی ایک دن پہلے
اٹک، جنڈ میں ہائی ایس کی فورڈلوڈر کو ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق ، 11 مسافر زخمی
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کا اضافہ