عمران خان نے کہا تھا کہ جب ان کو کچھ نہیں ملے گا تو یہ گھر کی عورتوں کے بارے میں بات کرے گے، وکیل عمیر نیازی


عمران خان کے وکیل عمیر نیازی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سانحہ 9 مئی کے حوالے سے عمران خان نے جلد اوپن لیٹر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل عمیر نیازی نے خاور مانیکا کے انٹرویو پر کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ جب ان کو کچھ نہیں ملے گا تو یہ گھر کی عورتوں کے بارے میں بات کرے گے، یہ کسی بھی لیول پر جا سکتے ہیں۔ یہ لوگوں کو گرفتار کرتے ہیں پھر ان سے انٹرویو کرواتے ہیں اور ضمانت پر چھوڑ دیتے ہیں۔ یہ سب عمران خان کے لئے کوئی پریشانی کا باعث نہیں، ان کی پوری توجہ 8 فروری کے انتخابات پر ہے اور بھرپور طریقے سے تحریک انصاف الیکشن میں حصہ لے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ابھی ہوگی۔ نو مئی کو عمران خان کی ہتک آمیز گرفتاری عوام کو مشتعل کرنے کے لئے تھی۔ عسکری ٹاور مقدمہ آگ لگانے کا ٹائم 11 بجے کا ہے یہ کس نے لگائی؟ اسلام آباد ہائی کورٹ سے چیئرمین گرفتاری کی رپورٹ سامنے کیوں نہیں لائی گئی؟
انہوں ںے اعلان کیا کہ 9 مئی بابت چیئرمین پی ٹی آئی جلد اوپن لیٹر جاری کرنے والے ہیں۔ گرفتاریاں اور تشدد کر کے سیاسی وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ تمام جماعتیں انتخابی مہم چلا رہی ہیں تحریک انصاف کی گرفتاریاں ہورہی ہیں۔ مشرقی پاکستان والی غلطی پھر دہرائی جارہی ہے۔ وہاں عوامی مینڈیٹ تسلیم نہیں کیا گیا۔ ووٹ پراسس سے تبدیلی لانا ضروری ہے۔ ٹکٹوں کی تقسیم کا پراسس ہوگیا ہر حلقہ میں تین تین نام شارٹ لسٹ کئے گئے ہیں۔ جب کچھ نہیں ملتا تو گھر کی خواتین تک جاتے ہیں،سوشل میڈیا پر کل کا انٹرویو پٹ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو شفاف الیکشن ضروری ہیں تحریک انصاف ہر سیٹ پر امیدوار کھڑا کرے گی۔ القادر ٹرسٹ میں نیب کی تفتیشی ٹیمیں اڈیالہ جیل گپ شپ کیلئے آتی ہیں۔
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 13 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 13 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 16 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 12 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 13 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 12 گھنٹے قبل
