دنیا
بھارت کی ریاست اتر پردیش میں حلال مصنوعات پر پابندی
بیکری کی اشیاء، چینی، خوردنی تیل اور دیگر مصنوعات کی فروخت پر پابندی ہو گی جن پر تیار کنندہ کمپنیوں نے حلال مصدقہ کا لیبل ہو گا، نوٹی فکیشن

بھارت کی گنجان آباد ترین ریاست اتر پردیش میں حکام نے مصدقہ حلال مصنوعات بشمول ڈیری، ملبوسات اور ادویات کی تقسیم کاری اور فروخت پر یہ کہہ کر پابندی لگا دی ہے کہ یہ غیر قانونی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاستی حکومت کے ایک نوٹیفکیشن میں ہفتہ کو کہا گیا کہ بیکری کی اشیاء، چینی، خوردنی تیل اور دیگر مصنوعات کی تقسیم کاری اور فروخت پر پابندی عائد کردی جائے گی جن پر تیار کنندہ کمپنیوں نے حلال مصدقہ کا لیبل لگایا ہوا تھا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ غذائی مصنوعات کی حلال سرٹیفیکیشن ایک متوازی نظام ہے جو کھانے کی اشیاء کے معیار کے حوالے سے ابہام پیدا کرتا ہے۔ ملک کا ایک اعلیٰ ادارہ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا ملک میں فروخت ہونے والی زیادہ تر خوردنی مصنوعات کے معیارات کے تعین کا ذمہ دار ہے اور یہ طے کرتا ہے کہ کھانے کی مصنوعات کو ان معیارات پر پورا اترنا چاہیے۔
اتر پردیش جس پر وزیرِ اعظم نریندر مودی کی قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے فسادی ہندو راہب یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت ہے، بھارت کی سب سے بڑی اور گنجان آباد ترین ریاست ہے۔ آدتیہ ناتھ اور ان کی حکومت دونوں پر ناقدین نے ریاست کی قابلِ ذکر مسلم آبادی کے خلاف تقسیم کا ایجنڈا رکھنے کا الزام لگایا ہے جس کی وہ مسلسل تردید کرتے رہے ہیں۔
بی جے پی کے ریاستی ترجمان راکیش ترپاٹھی نے پیر کو رائٹرز کو بتایا۔ "مذہب کو کھانے میں نہیں لانا چاہیے۔ کئی اشیاء مثلاً کپڑے، چینی وغیرہ کو حلال قرار دیا جا رہا تھا جو خلافِ قانون ہے۔"
پاکستان
نواز شریف تو شہ خانہ کیس میں شامل تفتیش
پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ابھی بیان دیکھیں گے اور پھر اس پر مزید کارروائی ہوگی

توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی ، نوازشریف کے وکیل قاضی مصباح،ارشد تبریز، نیب پراسیکیوٹرعرفان بھولا اور سہیل عارف عدالت میں پیش ہوئے ۔
نواز شریف کے پلیڈر رانا عرفان بھی عدالت میں پیش ہوکر شامل تفتیش ہوگئے ہیں، وکیل صفائی کاکہنا تھا کہ سوالات دے دیے گئے ہیں، سوالات کے جوابات بھی فراہم کردیے گئے ہیں، جواب جمع ہوگیا تفتیشی نے بتادیا ۔
پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ جواب جمع ہوگیاہے، مزید کاروائی ہوگی، اس کے لیے تھوڑا وقت دیاجائے۔
وکیل نے عدالت میں کہا کہ 2019ء میں سوالنامہ تیارکیا، میاں صاحب علیل تھے، فراہم نہ کیاجاسکا۔ جو ریفرنس تیار کیا، جو گاڑی لکھی اس کی واپسی کے لیے کوئی ریکارڈ نہیں۔ کوئی دستاویز موجود نہیں کہ نوازشریف نے کوئی بھی گاڑی مانگی ہو۔
عدالت نے نیب سے استفسار کیا کہ اب اس پر کیا کریں گے؟، جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ابھی بیان دیکھیں گے اور پھر اس پر مزید کارروائی ہوگی۔
پاکستان
چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پرالقادر ٹرسٹ ڈیڈ کو پبلک کرنے کا فیصلہ
القادر ٹرسٹ کو بھی شوکت خانم کی طرز پر چلایا جا رہا ہے، اس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی کردارنہیں، وکیل انتظار پنجوتھا

پی ٹی آئی کے وکیل انتظارپنجوتھا کا کہنا ہے کہ القادرٹرسٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی کردارنہیں، عمران خان کی ہدایت پرالقادر ٹرسٹ ڈیڈ کو پبلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےپی ٹی آئی وکیل کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کو بھی شوکت خانم کی طرز پر چلایا جا رہا ہے، اس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی کردارنہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر القادر ٹرسٹ ڈیڈ کو پبلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انتظارپنجوتھا نے کہا کہ القادرٹرسٹ کی زمین ذاتی فائدے کیلئے نہیں تھی، یہ ٹرسٹ دینی وسائسنی تعلیمات کیلئےقائم کیا گیا، یہ ادارے اس لئے ہیں کہ غریب افراد کو دینی و سائنسی تعلیمات ایک چھت تلے ملے، ٹرسٹ ڈیڈ میں واضح لکھا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی یا ان کی اہلیہ کوئی مالی فائدہ نہیں لے سکتے، جھوٹے کیسز صرف اور صرف ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے ہیں۔
القادر ٹرسٹ کیس کے حوالے سے عمران خان کے وکلاء @intazarpanjutha کی پریس کانفرنس pic.twitter.com/7AKHF9H2B0
— PTI (@PTIofficial) November 30, 2023
انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ ڈیڈ کا کلاز 10 جس کے بارے میں سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ ٹرسٹ سے عمران خان یا ان کی اہلیہ کسی بھی قسم کی تنخواہ یا دوسری مراعات حاصل نہیں کر سکتے،یہی وجہ سے کہ آج تک نیب کی تفتیش میں یہ بات ثابت نہیں ہوئی کہ عمران خان یا ان کی اہلیہ یا ان کے رشتہ داروں نے ٹرسٹ سے کسی قسم کاکوئی فائدہ لیا ہو۔
پی ٹی آئی کے وکیل انتظارپنجوتھا نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کی بنیاد ذاتی فائدے کیلئے نہیں تھی، اس ٹرسٹ کے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی دونوں ٹرسٹیز ہیں۔بشریٰ بی بی کا کردارصرف بطور ٹرسٹی کا ہے، القادر ٹرسٹ کو اس کا بورڈ چلاتا ہے، اس میں کسی کا کوئی عمل دخل نہیں ہے، ادارہ چلانے کیلئے جو بھی فیصلے ہوتے ہیں وہ بورڈ کرتا ہے۔
دنیا
سیکرٹری اقوام متحدہ کا فلسطین میں مستقل بنیادوں پر جنگ بندی پر زور
اسرائیل نے غزہ پٹی کے محاصرے سے فلسطین میں معاشی ، خوراک ، بجلی ، پانی کا بحران پیدا کر دیا جس کے بعد ہزاروں فلسطینی بے گھر ہو گئے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی معاہدے کی بجائے مکمل جنگ بندی پر زور دیا ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کو دی جانے والی امداد سترہ لاکھ بے گھر افراد کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے ناکافی ہے جس کی وجہ سے ہر گزرتے دن کے ساتھ انسانی بحران سنگین صورت اختیار کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے غزہ پٹی کے محاصرے سے فلسطین میں معاشی ، خوراک ، بجلی ، پانی کا بحران پیدا کر دیا جس کے بعد ہزاروں فلسطینی بے گھر ہو گئے ۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حکام نے کہا تھا کہ غزہ کی جانب جانے والی امدادی گاڑیوں کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا جائے گا ۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
بھارت ، لاگت میں اضافے کے باعث گاڑیوں کی قیمتیں اثر انداز
-
پاکستان ایک دن پہلے
بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار ہونگے، بیرسٹرعلی ظفر
-
پاکستان ایک دن پہلے
مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف ایون فیلڈ ریفرنس میں بری
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاکستان تحریک انصاف کاانٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ
-
تجارت 2 دن پہلے
ڈیمانڈ میں کمی کے بعد سونا مزید سستا ہوگیا
-
دنیا 15 گھنٹے پہلے
قزاخستان کے شہر الماتے کے ہاسٹل میں آتشزدگی سے 13 افرادجاں بحق ،2زخمی
-
دنیا 9 گھنٹے پہلے
یو اے ای نے 500 درہم کا نیا کرنسی نوٹ متعارف کردیا
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کا اضافہ