صحت
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے زیر اہتمام ورلڈ اینٹی مائیکروبیل آگاہی ویک کے سلسلے میں پوسٹر و فوٹو گرافی مقابلوں کے ایوارڈ کی تقریب
دوسری پوزیشن کے دو انعام صفوان محمود اور امان اللہ نے حاصل کئے

اسلام آباد: نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے زیر اہتمام ورلڈ اینٹی مائیکروبیل آگاہی ویک کے سلسلے میں پوسٹر و فوٹو گرافی مقابلوں کی ایوارڈ کی تقریب منگل کو منعقد ہوئی۔
جبکہ ورلڈ انٹری مائیکروبائل آگاہی ویک کے سلسلہ میں بچوں میں پوسٹر وفوٹوگرافی مقابلوں میں منفرد تصورات سامنے آئے ہیں، ان مقابلوں میں ملک بھر سے طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔جیوری کے فیصلے کے مطابق پوسٹر مقابلوں میں پہلا انعام آئی سی جی ایس سکول کی پانچویں جماعت کی طالبہ کلثوم اختر نے حاصل کیا۔دوسری پوزیشن کے دو انعام صفوان محمود اور امان اللہ نے حاصل کئے۔
تیسری پوزیشن پشاور سے تعلق رکھنے والی طالبہ زوحہ عثمان نے حاصل کی۔فوٹوگرافی مقابلوں میں پہلی پوزیشن اسامہ ملک نے حاصل کی۔دوسری پوزیشن، عبداللہ نزیر نے اور تیسری پوزیشن اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ لاریب خان نے حاصل کی جنہیں کیش انعام دیا گیا۔پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرنے والے بچوں کے علاوہ دیگر حصہ لینے والے بچوں کو حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔
دنیا
اسرائیلی بمباری، ممتاز فلسطینی سائنسدان اہل خانہ سمیت شہید
ان کے گھر کو اسرائیلی طیاروں نے الفلوجہ میں بمباری کا نشانہ بنایا

غزہ پر اسرائیلی بمباری، ممتاز فلسطینی سائنسدان سفیان طائیح بھی اپنے اہل خانہ سمیت شہید ہو گئے۔
ان کے گھر کو اسرائیلی طیاروں نے الفلوجہ میں بمباری کا نشانہ بنایا جو الفلوجہ نامی فلسطینی آبادی شمالی غزہ سے 30 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
سائنسدان سفیان طائیح کی شہادت کا اعلان غزہ میں اعلیٰ تعلیم کی وزارت نے بھی کیا ہے۔ وہ غزہ کی اسلامی یونیورسٹی کے صدر تھے اور طبیعات اور اطلاقی ریاضی کے محققین میں نمایاں تھے۔
اس سے پہلے کئی علما اور دوسرے شعبوں کے ممتاز پروفیشنلز بھی اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن چکے ہیں۔ ذرائع ابلاغ سے وابستہ درجنوں کارکنوں کے علاوہ انجینئیروں اور ڈاکٹروں کی بھی بڑی تعداد بھی شہداء میں شامل ہے۔
پاکستان
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے اٹلی کے سفیر اینڈریاس فیراریس کی ملاقات
ملاقات میں انہوں نے ثقافت، سیاحت اور باہمی تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے اٹلی کے سفیر اینڈریاس فیراریس نے ملاقات کی ۔
ملاقات میں انہوں نے ثقافت، سیاحت اور باہمی تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے باہمی تعلقات کو مفید اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے، تجارتی اور ثقافتی وفود کے باہمی تبادلے سے تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔
محسن نقوی نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن کے ذریعے تمام این او سی ایک ہی چھت کے نیچے دستیاب ہوں گے، پنجاب میں اطالوی سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے حوالے سے پاکستان کو اٹلی کی حمایت پر اٹلی کے سفیر کا بھی شکریہ ادا کیا۔
اٹلی کے سفیر اینڈریاس فیراریس نے کہا کہ وہ پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں جاری تعاون کو فروغ دیں گے۔
پاکستان
پاکستان اور امریکہ کے درمیان مختلف معاملات پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے ،ترجمان دفتر خارجہ
اسی طرح امریکی اول نائب وزیرخارجہ الیزیبیتھ ہورسٹ بھی اسی مہینے کی نو تاریخ کو پاکستان کا دورہ کریں گے

پاکستان اور امریکہ کے درمیان مختلف معاملات پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اور باہمی دورے اس مقصد کا حصہ ہیں۔
دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے ذرائع ابلاغ کے سوالات کے جواب میں کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں متعدد دورے ہوں گے ۔
امریکی نائب وزیرخارجہ برائے آبادی ، مہاجرین اورنقل مکانی جو لیٹا والز نوئز کل تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہی ہیں جبکہ افغانستان کے بارے میں امریکی خصوصی نمائندے ٹام ویسٹ جمعرات کے دن اسلام آباد آئیں گے۔
اسی طرح امریکی اول نائب وزیرخارجہ الیزیبیتھ ہورسٹ بھی اسی مہینے کی نو تاریخ کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ترجمان نے مزید کہاکہ یہ دورے متعدد امور پر امریکہ کے ساتھ جاری مذاکرات کا حصہ ہیں۔
-
تفریح ایک دن پہلے
اینیمل باکس آفس کلیکشن کا پہلا دن: رنبیر کپور کی فلم نے شمالی امریکہ میں تاریخ رقم کی
-
تجارت ایک دن پہلے
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
چلاس مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
کوپ 28 کانفرنس سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں ،انوارلحق کاکڑ
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلہ دیش میں 5.5 شدت کا زلزلہ
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلادیش نیشنل پارٹی نے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
سردی آتے ہی مرغی کے انڈوں کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی نشستوں میں کمی کا اعلان