جی این این سوشل

پاکستان

العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرینسز میں نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت ملتوی

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ہماری استدعا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرینسز میں نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت ملتوی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ نے سماعت کی، سابق وزیر اعظم اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے۔

اعظم نذیر تارڑ نے عدالت کو بتایا کہ آج ہم ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر دلائل دینا چاہیں گے، جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ آپ کو دلائل کے لیے کتنا وقت، کتنے گھنٹے درکار ہوں گے؟

چیف جسٹس عامر فاروق نے مزید کہا کہ ہمیں کیس کے حقائق سے متعلق کچھ چیزیں یاد ہیں، لیکن آپ ہمیں شروع سے لے کر چلیں گے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہم آئندہ پیر سے ساڑھے 12 بجے دلائل شروع کرتے ہیں اور دو ڈھائی گھنٹے آپ کو سنتے ہیں، جس پر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ہماری استدعا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے، چونکہ معاملہ 2018، 2019 کا ہے، ہم یقین دلاتے ہیں کہ عدالت کا رتی برابر بھی وقت ضائع نہیں کریں گے۔

اعظم نذیر تارڑ نے دلائل دیے کہ عدالت نواز شریف کے بنیادی حقوق کا معاملہ بھی دیکھ لے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم دیکھ لیں گے، اگر ضرورت پڑی تو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کر لیں گے، اس کیس کے دن ہم ریگولر ڈویژن بینچ بھی منسوخ کر دیں گے۔

پاکستان

پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کوشکست دے دی

پاکستان اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ برائے سال 2027-2023 کیلئےدوبارہ منتخب ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کوشکست دے دی

پاکستان کی عالمی سطح پرکامیابی پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کوشکست دے دی، پاکستان بھارت کو ہرا کر یونیسکو کا وائس چیئرمین منتخب ہوگیا۔

پاکستان یونیسکو کے ممبر ایگزیکٹو بورڈ اور بھارت کو ہرا کر وائس چیئرمین منتخب ہو گیا۔ بھارت نے پاکستان کو عالمی سطح پر اکیلا کرنے کی بھرپور کوشش کی۔پاکستان اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ برائے سال 2027-2023 کیلئےدوبارہ منتخب ہوگیا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے اسلام آباد میں بتایا کہ پاکستان کا عالمی ادارے کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم کے ایگزیکٹو بورڈ کےلئے دوبارہ منتخب ہونا، دراصل اقوام متحدہ میں اس کی دیرینہ حمایت اور تعمیری کردار کا ثبوت ہے۔

نومبر 2023 میں اقوام متحدہ کی سرپرستی میں گروپ الیکشن کا انعقاد ہوا، پاکستان 2027-2023 کیلئے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے طور پر دوبارہ منتخب ہوگیا۔15نومبر کو ہونے والے الیکشن میں پاکستان نے سب سے زیادہ 154 ووٹ حاصل کیے۔ یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کیلئے پاکستان کا دوبارہ انتخاب ملک کیلئے کئی ممکنہ فوائد کا حامل ہے۔

یونیسکو کا ایگزیکٹو بورڈ تنظیم کی پالیسیوں اور پروگراموں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پاکستان عالمی سطح پر تعلیم، ثقافت، سائنس اور مواصلات کے مسائل پر وکالت اور تعاون کیلئے کردار ادا کرے گا۔ یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کی رکنیت سفارتی تعلقات کو بڑھانے کا موقع فراہم کرے گی۔پاکستان نے ایشیا پیسیفک گروپ کی جانب سے ایگزیکٹو بورڈ میں اہم پوزیشن کیلئے ہندوستان کو شکست دی۔

58رکنی ایگزیکٹو بورڈ میں سے پاکستان نے 38 ووٹ حاصل کیے،58رکنی ایگزیکٹو بورڈ میں بھارت صرف 18 ووٹ حاصل کر سکا۔یہ بھارت کے لیے ایک بہت بڑی شکست تھی۔پاکستان یونیسکو کے مینڈیٹ کو مضبوط بنانے اور پالیسی سازی میں اپنا کردار ادا کرے گا۔یہ کامیابی ملک کے لیے باعث فخر ہے ،عالمی سطح پر بڑی کامیابی ہے۔

 
پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی بمباری، ممتاز فلسطینی سائنسدان اہل خانہ سمیت شہید

ان کے گھر کو اسرائیلی طیاروں نے الفلوجہ میں بمباری کا نشانہ بنایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی بمباری، ممتاز فلسطینی سائنسدان  اہل خانہ سمیت  شہید

غزہ پر اسرائیلی بمباری، ممتاز فلسطینی سائنسدان سفیان طائیح بھی اپنے اہل خانہ سمیت شہید ہو گئے۔

ان کے گھر کو اسرائیلی طیاروں نے الفلوجہ میں بمباری کا نشانہ بنایا جو الفلوجہ نامی فلسطینی آبادی شمالی غزہ سے 30 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

سائنسدان سفیان طائیح کی شہادت کا اعلان غزہ میں اعلیٰ تعلیم کی وزارت نے بھی کیا ہے۔ وہ غزہ کی اسلامی یونیورسٹی کے صدر تھے اور طبیعات اور اطلاقی ریاضی کے محققین میں نمایاں تھے۔

اس سے پہلے کئی علما اور دوسرے شعبوں کے ممتاز پروفیشنلز بھی اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن چکے ہیں۔ ذرائع ابلاغ سے وابستہ درجنوں کارکنوں کے علاوہ انجینئیروں اور ڈاکٹروں کی بھی بڑی تعداد بھی شہداء میں شامل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سپریم کورٹ میں پولیس اہلکار جاں بحق

پولیس حکام کے مطابق پولیس کانسٹیبل محمدریاض سیڑھیاں چڑھ رہاتھا کہ چکر آنے پر گرگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ میں پولیس اہلکار جاں بحق

پولیس کے مطابق پولیس کانسٹیبل محمدریاض سیڑھیاں چڑھ رہاتھا کہ چکر آنے پر گرگیا۔

پولیس نے بتایاکہ کانسٹیبل کے سر پر چوٹ آئی اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے پولی کلینک اسپتال منتقل کردیاگیا ہے اور جاں بحق کانسٹیبل ریاض کا تعلق واہ کینٹ سے ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll