پاکستان

سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل غیر قانونی قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں جیل ٹرائل کا 29 اگست کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Nov 21st 2023, 5:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل  غیر قانونی قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سائفر کیس میں جیل ٹرائل کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

اسلام آباد اہئی کورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے دلائل مکمل ہونے پر عمران خان کی جیل ٹرائل اور جج تعیناتی کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

عدالت نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج کی تعیناتی کو درست قرار دے دیا

عدالت نے جیل ٹرائل کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی انٹراکورٹ اپیل منظور کرتے ہوئے  سائفر کیس میں جیل ٹرائل کا 29 اگست کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ غیر معمولی حالات میں ٹرائل جیل میں کیا جا سکتا ہے، قانون کے مطابق جیل ٹرائل اوپن یاان کیمرا ہوسکتا ہے۔

فیصلے میں قرار دیا گیا کہ  13نومبرکو کابینہ منظوری کے بعدجیل ٹرائل نوٹیفکیشن کاماضی پراطلاق نہیں ہوگا۔