انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا سمیت تمام صوبوں کے لوگوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی


نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ تمام صوبوں میں وسائل کی مساوی تقسیم یقینی بنانا وفاق کی ذمہ داری ہے۔
بدھ کے روز اسلام آباد میں خیبرپختونخوا میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کے لواحقین کی فلاح وبہبود کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کسی صوبے سے نا انصافی نہیں کر سکتے ۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا سمیت تمام صوبوں کے لوگوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی۔
انوار الحق کاکڑ نے واپڈا حکام کو خیبرپختونخوا کو پن بجلی کے خالص منافع کی ادائیگیوں کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں ترجیحی بنیادوں پر دور کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں آبی ذخائر اور پن بجلی منصوبوں کی تعمیر ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنی چاہیے۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بہتر آبپاشی اور سستی اور ماحول دوست بجلی پیدا کرنے کیلئے جاری منصوبوں میں تعطل نہیں پیدا ہونا چاہیے۔اجلاس کے دوران وزیراعظم کو ملک بھر خصوصا خیبرپختونخوا میں جاری پن بجلی منصوبوں اور آبی ذخائر کی تعمیر کے بارے میں بتایاگیا۔وزیراعظم کو خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی ۔انہوں نے انسداد دہشت گردی کیلئے خیبرپختونخوا کوفنڈز فوری طورپر جاری کرنے کی ہدایت کیانوارلحق کاکڑ نے کہاکہ شہداء کا فلاحی فنڈ شہدا کے لواحقین میں فوری طورپر تقسیم کیاجاناچاہیے ۔انہوں نے کہاکہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کے ورثاء کی مقروض ہے اور ان کی فلاح کیلئے مختص رقوم کی ادائیگی میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

بھارتی فوج پر وہ بوجھ ڈالا گیا جس کو اٹھانے کی ان میں سکت ہی نہیں تھی ، سابق پاکستانی جنرل
- 11 hours ago

مسئلہ کشمیر پر امریکی صدر ٹرمپ کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں : وزیر اعظم
- 6 hours ago
بھارتی جارحیت سے شیخ زاید ائیرپورٹ پر کتنا نقصان ہوا؟
- 4 hours ago

ڈی جی آئی ایس پی آرنے بھارتی طیاروں کی تباہی کے ناقابلِ تردید شواہد سے پردہ اٹھا دیا
- 13 hours ago

پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر بھارت حیرت زدہ ہوا ہے : دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک
- 11 hours ago
افواج پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کی صورت میں قوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 hours ago

اداکار احسن خان، اداکارہ صاحبہ، ثنا، ڈرامہ رائٹر ڈائریکٹر عاصمہ بٹ کا پاکستانی بہادر سپوتوں کو خراج تحسین
- 11 hours ago

ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا ہائی پروفائل واقعہ ہے ، یورپی ویب سائٹ
- 5 hours ago

پاکستان نے امریکی صدر کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم
- 13 hours ago

پاک بھارت سیز فائر کے بعد پنجاب میں تعلیمی ادارے کل سے معمول کے مطابق کھلیں گے
- 6 hours ago

جنگ بندی قبول کرتے ہی مودی حکومت کی شرائط سےراہ فرار شروع
- 11 hours ago

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 11 hours ago