عالمی برادری غزہ میں اسرائیلی مظالم روکنے میں اپنا کردار اداکرے ،صدر مملکت
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور پرامن دو ریاستی حل کی بھرپور حمایت کرتا ہے
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور پرامن دو ریاستی حل کی بھرپور حمایت کرتا ہے، عالمی برادری فلسطینی عوام کی تکالیف کا احساس کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی مظالم روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار مسجد الحرام کے امام خطیب ڈاکٹر صالح بن عبداللہ حمید سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی بھی ملاقات میں شریک تھے۔
ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق ملاقات میں غزہ کی صورتحال، اسلامو فوبیا اور عالم اسلام کو درپیش دیگر چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت نے امام خطیب کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بہترین برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ عقیدے، تاریخ اور عوامی روابط پر مبنی ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر صالح بن عبداللہ حمید نے کہا کہ مسلم دنیا نے مسئلہ فلسطین پر متفقہ موقف اپنایا ہے کہ دو ریاستی حل کی بنیاد پر فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جاری تشدد اور مظالم کے خاتمے کے لیے مسلم دنیا کی مشترکہ کوششوں اور انسانی ہمدردی اور سفارتی مدد کی ضرورت ہے۔
صدر مملکت نے اہم مسائل پر سعودی عرب کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے مسلم اقوام کو درپیش مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ان کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر مملکت نے سعودی عرب ایران تعلقات کی بحالی کے لیے سعودی عرب کی قیادت کی تعریف کی اور اسے ایک اہم پیش رفت قرار دیا اور کہا کہ اس سے تجارت اور ترقی کو فروغ دینے کے علاوہ خطے میں امن و سلامتی کو فروغ ملے گا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پاکستان آمد کے موقع پر او آئی سی سیکرٹری جنرل کا خیر مقدم
- ایک گھنٹہ قبل
وزیراعظم شہباز شریف سے کابینہ ارکان اور تعلیمی کانفرنس کے مندوبین سے ملاقات
- 3 گھنٹے قبل
ڈاکٹروں نے ٹرمپ کے منتخب کردہ سیکریٹری کو خطرہ قرار دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل
بلوچستان :کھیلوں کے فروغ کیلئے پاک فوج کی جانب سے احسن اقدام
- 4 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی عمران خان این آر او کے لیے جھک گئے ہیں، عظمی بخاری
- 6 گھنٹے قبل
حامدخان گروپ کے مبشررحمان صدرلاہوربارایسوسی ایشن منتخب
- ایک گھنٹہ قبل
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافے کا امکان
- 8 گھنٹے قبل
وزیر خزانہ اورنگزیب ہانگ کانگ روانہ
- 38 منٹ قبل
بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کا افتتاح کر دیا
- 4 گھنٹے قبل
موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ؟
- ایک گھنٹہ قبل
پشاور کے ضلع کرم میں زخمی سابق ڈپٹی کمشنرجاویداللہ محسود کے کندھے کا آپریشن کامیاب
- 4 گھنٹے قبل
بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئےویزا شرائط میں نرمی کردی
- 2 گھنٹے قبل