امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر صالح بن حمید سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی ملاقات
لاہورمولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے جمعرات کو ملاقات کی جس میں امت کی وحدت واتحاد اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا
پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر صالح بن حمید سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی اورخطیب بادشاہی مسجد لاہورمولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے جمعرات کو ملاقات کی جس میں امت کی وحدت واتحاد اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی،مولانا شمس الحق،ڈاکٹر ظفر اللہ جان و دیگر بھی موجود تھے۔
مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر صالح بن حمید کا پاکستان آنا ہمارے لیے اور ہماری قوم کیلئے شرف اور فخر کی بات ہے،سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کوہ ہمالیہ سے بھی بلند ہیں،سعودی عرب نے پاکستان کا آزمائش کی ہر گھڑی میں کھل کر ساتھ دیا اس پر ہم سلام پیش کرتے ہیں،سعودی عرب امت اسلامیہ کی قیادت کا امین ملک ہے،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عرب لیگ اور او آئی سی کانفرنس میں غزہ و فلسطین کے حوالے سے جو جرأت مند انہ موقف پیش کیا وہ پوری امت اسلامیہ کا ترجمان ہے اور اس میں جو اعلامیہ پیش کیا گیا کہ غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے جنگ بندی کی جائے اور یہ ظلم و ستم جو غزہ کے مسلمانوں پر ڈھایا جا رہا ہے اس کو ختم کیا جائے اور دنیا کے ممالک کو اعلان کے ذریعے اسلحہ بند کرنے کی جو بات کی ہے اس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہاکہ محراب و منبر اور آئمہ کا کردار بہت اہم ہے جو کہ مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے ذریعہ بڑھنا چاہیے۔
مولاناسید محمد عبدالخبیر آزاد نے پاکستان کا عظیم بیانیہ پیغام پاکستان امام کعبہ فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صالح بن حمیدکو پیش کیا جس کو امام کعبہ نے سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب کی مانند ہیں۔
پشاور کے ضلع کرم میں زخمی سابق ڈپٹی کمشنرجاویداللہ محسود کے کندھے کا آپریشن کامیاب
- ایک گھنٹہ قبل
بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی مقدمات میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- 6 گھنٹے قبل
لڑکیوں کی تعلیم موجودہ وقت کا اہم چیلنج ہےاس پرمسلم دنیا کو کام کرنے کی ضرورت ہے، وزیر اعظم
- 8 گھنٹے قبل
کرک:ہائی وے پر تیز رفتار ٹرالر مسافر بس پر چڑھ دوڑا، 12 افراد جاں بحق 20 زخمی
- 8 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا تعلق عدالت سے ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف
- 6 گھنٹے قبل
نامور کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے مشہور گانے ’بے بی‘ کا قوالی ورژن وائرل
- 7 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی عمران خان این آر او کے لیے جھک گئے ہیں، عظمی بخاری
- 3 گھنٹے قبل
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافے کا امکان
- 5 گھنٹے قبل
بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کا افتتاح کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل
پی ٹی آئی نےحکومت سے مذاکرات کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا، سربراہ جے یو آئی
- 6 گھنٹے قبل
بلوچستان :کھیلوں کے فروغ کیلئے پاک فوج کی جانب سے احسن اقدام
- ایک گھنٹہ قبل
وزات خزانہ نے نئے مالی سال کیلئے وفاقی سرکاری ملازمین کے بجٹ تخمینوں پر کام کرناشروع کر دیا
- 8 گھنٹے قبل