حکومت صاف، شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی، مرتضیٰ سولنگی
تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں
اسلام آباد: نگراں وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ نگران حکومت آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے پرعزم ہے اور انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔
یہاں جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ بات انہوں نے جمعرات کو اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے صدر ڈاکٹر رضا محمد کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال، جعلی خبروں اور ڈس انفارمیشن کے خاتمے، آئندہ عام انتخابات، سوشل میڈیا کے مسائل، جنوبی ایشیاء کے دیگر ممالک میں انتخابات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
وفد نے نگراں وفاقی وزیر اطلاعات کو ملک کے سیاسی منظر نامے پر اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی تازہ ترین تحقیق سے آگاہ کیا اور نگراں حکومت کے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے عزم کو سراہا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں، کسی سے کوئی امتیاز نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی ماحول کو بہتر بنانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے کا فروغ ناگزیر ہے۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ مس انفارمیشن، ڈس انفارمیشن اور فیک نیوز پوری دنیا کا مسئلہ ہے، سوشل میڈیا پر سب سے بڑا چیلنج جعلی خبریں ہیں جن کے خاتمہ میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
ملاقات میں آئندہ عام انتخابات میں میڈیا کے کردار پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ میڈیا کو انتخابات کے دوران سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا، ریاستی میڈیا پر تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں کوریج فراہم کی جا رہی ہے۔ نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یکجہتی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے تین بڑی جماعتوں میں سے دو جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہان شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت پر زور دیئے جانے کے حوالے سے صدر مملکت اور نگران وزیراعظم کے ساتھ ہم آہنگ ہوئے ہیں۔
190 ملین پاوّنڈ ریفرنس کیس ،سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سمیت کل 35 گواہان کے بیان قلمبند
- 9 گھنٹے قبل
پشاور: صوبائی حکومت کی جانب سےشدید سردی اور برفباری والے علاقوں میں خیموں کی فراہمی جاری
- 6 گھنٹے قبل
پنجاب ریونیو اتھارٹی کاسنگل سیلز ٹیکس ریٹرن کے دائرہ کار میں مزید توسیع کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر یو اے ای کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر ایک ملزم گرفتار
- 6 گھنٹے قبل
تعلیمی شعبہ میں ترکیہ کے ساتھ شراکت داری چاہتے ہیں،وزیر اعلی مریم نواز
- 6 گھنٹے قبل
مسلسل چوتھے روز سو نے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ،نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 8 گھنٹے قبل
کوئٹہ کوئلہ کان میں دھماکہ، جاں بحق ہونے والے4 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں
- 7 گھنٹے قبل
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 5 خوارجی دہشت گرد ہلاک
- 9 گھنٹے قبل
ہش منی کیس، امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرم قرار دے دیا
- 7 گھنٹے قبل
شدید دھند کے باعث موٹر ویز مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند
- 6 گھنٹے قبل
محمد آصف نےتیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
- 9 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف سے سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طحہٰ کی ملاقات،غزہ جنگ بندی پر زور
- 5 گھنٹے قبل