Advertisement
پاکستان

ایسے الیکشن سے بہترہے نواز شریف کی وزارت عظمیٰ کا نوٹیفکیشن جاری کردیں: اسد قیصر

انتخابات کے لیے جو ماحول بنایا گیا ہے یہ کسی طور پر بھی فری اینڈ فیئر نہیں، اسد قیصر پھٹ پڑے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Nov 24th 2023, 11:36 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایسے الیکشن سے بہترہے نواز شریف کی وزارت عظمیٰ کا نوٹیفکیشن جاری کردیں: اسد قیصر

چارسدہ: اسد قیصر کا ڈی ایچ کیو اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ اسد قیصر کو گلے اور سینے میں معمولی تکلیف ہے، میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ انتخابات کے لیے جو ماحول بنایا گیا ہے یہ کسی طور پر بھی فری اینڈ فیئر نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ایسے انتخابات سے بہترہے نگران کی طرح نواز شریف کی وزارت عظمیٰ کا نوٹیفکیشن جاری کردیں۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی سے قبل اسد قیصر کا ڈی ایچ کیو اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ اسد قیصر کو گلے اور سینے میں معمولی تکلیف ہے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ پارٹی کی لیگل ٹیم دیکھ رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement