جنگ بندی کے خاتمے کے بعد غزہ میں لڑائی مزید دو ماہ تک جاری رہ سکتی ہے، اسرائیلی وزیر دفاع
ہم مزید مغوی افراد کی واپسی کے لیے دباؤ ڈالیں گے، یوو گیلانٹ


اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلانٹ نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد غزہ میں لڑائی مزید دو ماہ تک جاری رہ سکتی ہے۔ ہماری ترجیح حماس کے سیاسی اور میدانی رہنماؤں کو ختم کرنا ہے، ہم مزید مغوی افراد کی واپسی کے لیے دباؤ ڈالیں گے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے کہا کہ حماس جنگ بندی کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہے، تمام فوجی یونٹ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو مکمل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ہم جنگ بندی کے خاتمے کے بعد الشفاء ہسپتال میں کام جاری رکھیں گے اور حماس کی سرنگوں کو نشانہ بنائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا شمالی غزہ کی پٹی کو کنٹرول کرنا پہلا مرحلہ ہے اور ہم اگلے مراحل کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔اسرائیلی فوج شمال میں زیادہ سے زیادہ تیار اور چوکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کی ریاست خودمختار ہے لیکن اس پر حزب اللہ کے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہونے کہا کہ اس کے پاس یرغمالیوں کے ناموں کی ابتدائی فہرست موجود ہے اور وہ ان کے اہل خانہ سے رابطے میں ہے۔
اسرائیل ار حماس معاہدے کے مطابق اسرائیلی فضائیہ جنوبی اور شمالی غزہ کی پٹی پر چاروں دنوں کے لیے دن میں چھ گھنٹے کے لیے پروازیں معطل کر دے گی اور انسانی امداد کے قافلے اور ایندھن کی سپلائی محصور پٹی میں داخل ہو گی۔
حماس کے مطابق 150 فلسطینی قیدیوں اور خواتین اور 19 سال سے کم عمر کے بچوں کو رہا کیا جائے گا۔
حماس نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر کو جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی بمباری سے مرنے والوں کی تعداد 14,854 ہو گئی ہے۔ شہدا میں 6,150 بچے اور 4,000 سے زیادہ خواتین شامل ہیں۔ 36 ہزار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago




