جی این این سوشل

پاکستان

نگران وزیرداخلہ کا بلاول بھٹو کے لیول پلیئنگ فیلڈنہ ملنے کا الزام مسترد

نگران حکومت کےلئے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی برابر اہم ہیں، سرفراز بگٹی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نگران وزیرداخلہ کا  بلاول بھٹو کے لیول پلیئنگ فیلڈنہ ملنے کا الزام  مسترد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی طرف نے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کےلئے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی برابر اہم ہیں۔

سرفراز بگٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت کا لاڈلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں جیل میں ملنے والی سہولیات کا عام شہری تصور بھی نہیں کرسکتا 

افغان مہاجرین کی واپسی کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ ہمارے بھائی ہیں، امن و امان خراب ہونے کی وجہ سے افغانی پاکستان آئے لیکن اب افغانستان یں حالات پرامن ہیں اس لئے انہیں واپس چلے جانا چاہیے۔

نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ لاپتا افراد کا معاملہ کافی حد تک حل ہوچکا ہے، لاپتا افراد کے جتنے کیسز ہیں ان میں سے 78 فیصد کیسز حل ہوچکے ہیں، اختر مینگل کی جانب سے تیار کی گئی لاپتا افراد کی فہرست درست نہیں۔

سائفر کیس کے سوال پر انہوں ںے کہا کہ عمران خان کی سائفر کیس میں 28 نومبر کو پیشی کے حوالے سے عدالت کے حکم کو من و عن تسلیم کریں گے۔

نواز شریف سے متعلق سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ میرے خیال میں نواز شریف پر جو کیسز بنے ہیں وہ بے بنیاد ہیں، انہیں محض بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل قرار دیا گیا جو کہ درست نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو کوئی فیور نہیں دیا جارہا، تمام سیاسی جماعتیں اپنا کام کررہی ہیں اور یہاں سب کے لیے لیول پلینگ فیلڈ  ہے، میرے لیے یہ مناسب نہیں کہ بلاول کے بیان پر تبصرہ کروں، الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے اور وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کے انعقاد کے لیے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اوگرا نے  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی  کردی جبکہ  مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

اوگرا نے  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کمی  کردی جبکہ  مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت 1.86 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 259.10 روپے فی لیٹر  ہوگئی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب میں کم آمدن والوں کے لیے گھر کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب نے  ملاقات کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں کم آمدن والوں کے لیے گھر کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، مریم نواز

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں کم آمدن والوں کے لیے گھر کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ "اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام پاکستان کا سب سے بڑا اور سستا رہائشی پراجیکٹ کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد مالی طور پر کمزور طبقوں کو رہائش فراہم کرنا ہے اور عوام پر مالی بوجھ کم کرنا ہے۔ حکومت اس پروگرام کے لیے سبسڈیز دے گی اور آسان ترین ماہانہ اقساط مقرر کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اخوت کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب کی سماجی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اخوت کی طرح حکومت بھی عوام کی خدمت کے لیے پرعزم ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہر پاکستانی کو اپنا گھر ہو اور وہ عزت و وقار کی زندگی گزار سکے۔ یہ پروگرام اس سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

ڈاکٹر امجد ثاقب کا کہنا ہے کہ عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے مریم نواز کا جذبہ قابل تحسین ہے۔

اپنی چھت ، اپنا گھر پروگرام کے تحت دیہات میں 10 مرلے اور شہروں میں 5 مرلے تک کی زمین رکھنے والے افراد 15 لاکھ روپے تک کا قرضہ لے سکیں گے۔ اس قرضے کی واپسی تقریباً 14 ہزار روپے ماہانہ کی آسان قسطوں میں ہوگی جس پر کوئی سود نہیں لگے گا۔

بڑے شہروں میں سرکاری زمینوں پر 4 منزلہ فلیٹس تعمیر کیے جائیں گے جو قرعہ اندازی کے ذریعے لوگوں کو مہیا کیے جائیں گے۔نجی ہاؤسنگ سکیموں میں 3 سے 5 مرلے تک کے گھر بنا کر دیے جائیں گے۔ حکومت ہر گھر کیلئے 10 لاکھ روپے تک کی سبسڈی دے گی۔

اس پروگرام کے تحت پائیدار اور ماحول دوست گھروں کی تعمیر کو فروغ دیا جائے گا۔اس انقلابی ہاؤسنگ پراجیکٹ سے لاکھوں افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

او آئی سی کا اسرائیل کو غزہ پر جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ 

عالمی برادری اسرائیل کو اس غیر انسانی سلوک پر روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے، سیکرٹری جنرل او آئی سی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

او آئی سی کا اسرائیل کو غزہ پر جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ 

کیمرون: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے 50ویں اجلاس میں اسرائیل کو غزہ کی صورتحال پر جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے کی۔

اجلاس میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طٰہٰ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری مظالم انتہائی افسوسناک ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل کو اس غیر انسانی سلوک پر روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

سیکرٹری جنرل او آئی سی نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کا بھی اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان اور کشمیر کے مسئلے پر او آئی سی کا ہمیشہ ساتھ ہے۔

پاکستانی سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے بھی اسرائیل کی مہم جوئی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اپنی فوجی کارروائیاں فوری طور پر روکنی چاہئیں۔عالمی برادری اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آپریشن سے فوری روکنے کے اقدامات کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll