جدہ : آرگنائزیشن آف اسلامک کارپوریشن (او آئی سی ) اجلاس میں فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف قرار داد منظور کرلی گئی ہے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کیخلاف تمام مظالم بند کرے اور اسرائیل فلسطین میں حالات مزید خراب کرنے سے باز رہے۔

غزہ کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم کا وزراء خارجہ کی سطح پر ہنگامی اجلاس ہوا جس میں فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔ قرار داد میں اسرائیل کے جارحانہ حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔فلسطینیوں اور تمام امتِ مسلمہ کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور اشتعال انگیزی پر اکسانے خطرات سے متعلق تنبیہ کی گئی ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کیخلاف تمام مظالم بند کرے۔فلسطینی زمینوں سے متعلق اسرائیل کی تیزی سے بدلتی پالیسی پر تشویش کا اظہار بھی کیاگیا ہے۔مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے زبردستی نکالنے پر بھی تشویش کا اظہارکیاگیا۔
قرارداد میں اسرائیل کو فلسطینیوں کیخلاف تمام جرائم کا مکمل ذمہ دار ٹھہرایاگیا۔اسرائیل فلسطین میں حالات مزید خراب کرنے سے باز رہے۔ قرارداد میں بین الاقوامی کمیونٹی سے اپنے وعدوں کی پاسداری کرنے پر زور دیاگیا ہے اور قرارداد میں القدس کمیٹی کے سربراہ اور فلسطینیوں کی ثابت قدمی کو بھی خراجِ تحسین پیش کیاگیا۔او آئی سی کے تمام رکن ممالک کو فلسطینیوں کی ہر طرح کی مدد کی فراہمی کی کال دی گئی ہے۔قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی قانونی اقدامات کرتے ہوئےفلسطینیوں کو ان کےانفراسٹکرکچر کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ اداکرے۔
خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے مسجد اقصیٰ اور غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی جارہی ہے۔ اسرائیلی حملوں میں اب تک تقریباً 181 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 4 hours ago

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 7 hours ago

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 3 hours ago

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 5 hours ago

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 7 hours ago

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 3 hours ago

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 6 hours ago

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 3 hours ago

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 3 hours ago

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 6 hours ago

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 7 hours ago

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 8 hours ago